تازہ تر ین

ڈیرہ غازی خان ،پنچایت کے حکم پر کم عمر بچی کے ساتھ درندگی کہاں کا انصاف ہے،ضیا شاہد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ غازی خا ن میںبھائی کے جرم کی سزا بہن کو دے دی گئی شادی شدہ لڑکی سونی مائی لڑکی کے بھائی کے ساتھ بھاگ گئی تھی بدلے میں پنچایت کے فیصلے پر لڑکے کی تیرہ سالہ بہن امیراں کو گھر میں گھس کر اغوا کے بعد بے آبرو کر دیا گیا مقامی پولیس کشوبہ تھانہ نے ملزمان سے ساز باز کر لی تاہم پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کیا دوسرے کیس میںپتو کی میں چوہد ریوں کا بار بار تشدد جنسی ہراساں کرنے کی کوشش، خاتون شمیم بی بی نے چوکی انچارج کو درخواست دی لیکن پولیس رشوت مانگتی رہی تنگ آکر خاتون نے خود کو تھانے کے سامنے آگ لگا لی جسے تشویشناک حالت میں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شمیم بی بی سات بچوں کی ماں ہے۔ملزمان تاحال آزاد ہیں۔سینئر صحافی ضیا ءشاہد نے بتایا کہ کم عمر بچی کو اغوا کے بعد درندگی کا نشانہ بنانا سفاکانہ کھیل ہے بچی کا کیا قصور تھا اگر اسی کے بھائی نے جرم کیا تھا تو لڑکی کا کیا قصور تھا۔چینل فائیوہ کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنچایت کے نام پر یہ جو ازخود عدالتیں بنا کر بیٹھ جاتے ہیں اسمبلی میں اس پر بات کیوں نہیں کی جاتی۔کہا جاتا ہے علاقے کا اصول ہے جو قانون کے مطابق نہیں وہ کیسے اصول ہو گیا علاقائی قانون کیسے تسلیم کیا جاتا ہے لوگوں کو کیا حق تھا اس کے بھائی کے جرم کی سزا بہن کو دیتے۔یہ علاقائی قانون کی کیا حیثیت ہوتی ہے ایسے کیسز کا ہائیکورٹ میں کیا فیصلہ دیا جاتا ہے۔ لیگل ایڈوائزرآغا باقر نے بتایا کہ کس قدر جاہلانہ رسم ہے کہ جرم کوئی کرتا ہے بھگتنا کسی کوپڑتا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے بھائی کے جرم کی سزا کمسن تیرہ سالہ بہن امیراں کو دے دی گئی اگر لڑکی کے بھائی نے جرم کیا دیکھنا ہو گا کیا جرم تھا بھی بچی کے جس طرح کپڑے پھاڑے گئے برہنہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یہ بہت بڑا جرم ہے ۔بچی کا کیا جرم تھا یہ کیسا رواج ہے ۔ریاست کیا کر رہی ہے جاگیر داری نظام کیوں نہیں ٹوٹتا۔دوسرے کیس میں لگتا ہے چوہدریوں نے غریب شخص کی بیوی پر بری نظر رکھی ہوئی تھی خاتون نے خود کو آگ لگا لی پولیس بے حس ہو گئی غریب جائے تو کہاں جائے۔جاگیر دار خدا بنے بیٹھے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain