فیصل آباد سنگدل ڈاکٹروں نے دھوکہ دہی سے محنت کش کا گردہ نکال لیا، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس رپورٹ کے مطابق 102 گ ب کا رہائشی محنت کش شاہد مسیح 20 اگست 2019 کی صبح ناولٹی پل پر مزدوری کی تلاش میں کھڑا تھا کہ اسی دوران ناولٹی پل کا ہائشی ڈاکٹر ثاقب اپنی کار پر وہاں آیا اور شاہد مسیح کو اپنی کوٹھی رنگ کروانے کے لیے کار میں بیٹھا کر ریلوے لائن کے قریب ایک کوٹھی میں لے گیا، جس کے چار کمرے تھے، اور دونوں میں سولہ ہزار مزدوری طے پا گئی، اسی دوران شاہد مسیح کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا، تو ڈاکٹر ثاقب اسے دوائی دینے کے بہانے قریب ہی واقع اپنے اسپتال میں لے گیا، جہاں پر پہلے سے ہی ڈاکٹر فواد ممتاز، لیبارٹری ٹیکنیشن خالد، ایک نامعلوم مرد اور دو نامعلوم خواتین موجود تھے، لیبارٹری ٹیکنیشن خالد نے شاہد مسیح کے ٹیسٹ کر کے بتایا کہ آپ کو اپنڈکس کا درد ہے اور فوری طور پر آپریشن کرنا ضروری ہے ورنہ موت واقع ہو سکتی ہے، ملزمان نے شاہد مسیح کو ڈرا کر اور بغیر پیسوں کے علاج کرنے کا دھوکہ دیتے ہوئے اس کا آپریشن کر کے گردہ نکال لیا، اور اسے دو دن اسپتال میں رکھنے کے بعد دوائیاں دے کر گھر بھیج دیا اور کہا کہ ایک ہفتہ آرام کرنے کے بعد آ کر کوٹھی کو رنگ جر کر دینا، دوبارہ درد ہونے پر شاہد مسیح نے مقامی ڈاکٹر کو چیک کروایا تو اس نے بتایا کہ تمھارا اپنڈکس کا آپریشن نہیں ہوا ہے، بلکہ تمھارا بائیاں گردہ نکال لیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارو¿ائی شروع کر دی ہے۔
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
