بیجنگ/ووہان‘ لندن‘ ماسکو‘ پیرس‘ دبئی (نیٹ نیوز) چین میں نوول کرونا وائرس کے باعث مزید 73 افرادہلاک اور 3694 نئے مصدقہ مریضوں کیتصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد563جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28ہزار1800 ہوگئی ہے جن میں سے 3859افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ جمعرات کو چینی محکمہ صحت نے بتایاہے کہ یہ اعدادوشمار 31صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ پیداوری اورتعمیراتی کورپس سے موصول ہوئے ہیں۔چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق مرنے والوں میں 70کاتعلق صوبہ ہوبے سے ہے جبکہ 1 کا تعلق تھیان جن ،1 کاحئی لونگ جیانگ جبکہ 1 کا تعلق گوئی چو سے ہے ۔مزید 5 ہزار 3 سو 28مشتبہ کیسز بدھ کے روز رپورٹ ہوئے ۔ اسی طرح بدھ کے روز 640مریض شدید بیمار ہوئے جبکہ 261مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔بدھ تک چین میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 28 ہزار 18تک پہنچ گئی ہے جبکہ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس مرض سے مرنے والوں کی کل تعدا د563ہوگئی ہے ۔کمیشن نے مزید بتایا کہ ان میں سے 3859مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 ہزار 7 سو2افراد کے بارے میں وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے ۔مجموعی طور پر 1153افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ کمیشن نے کہاہے کہ وائرس سے قریبی رابطے کے 2 لا کھ 82 ہزار 8 سو 13 کیسز کا پتہ چلا ہے۔کمیشن کے مطابق ان میں سے 21 ہزار 3 سو 65کو بدھ کے روز طبی معائنے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے اور 1 لاکھ 86 ہزار 3 سو 54افراد کو تاحال طبی زیرنگرانی رکھا گیا ہے ۔بدھ کے اختتام تک ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے سے 21مصدقہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ان میں ایک کی موت واقع ہوئی جبکہ مکا کے خصوصی انتظامی علاقہ سے 10اور تائیوان سے 11مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وسطی چین کے شہر ووہان میں ایک نوزائیدہ بچے میں پیدائش کے 30 گھنٹے بعد ہی نوول کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ یہ بات مقامی ہسپتال نے بدھ کے روز بتائی۔ یہ بچہ جو 2 فروری کو پیدا ہوا اب تک وائرس سے متاثر ہونے والا سب سے کم عمر مریض ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 28 ہزار 276 افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں سے 1 ہزار 173 افراد اس بیماری سے نجات حاصل کر چکے جبکہ 3 ہزار 863 افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ۔دنیا بھر کے 27 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملیشیا، جرمنی، تائیوان، ماکا، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فیلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیم اور اسپین شامل ہیں۔دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر مستقل طور پر پابندی عائد کرنا ہو گی۔ چین میں پھیلے کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مہمانوں نے چینی جوڑے کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا جس پر دولہا دلہن نے مہمانوں کو ہال میں بلا کر خود براہ راست ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی میں شرکت کی۔
