تازہ تر ین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوالیفائڈ راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے پرعزم

(ویب ڈیسکک):

دفاعی چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ، تائل ملز اور محمد حسنین کہتے ہیں کہ آخری دونوں میچ جیت کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بدھ کے روز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ان فارم ملتان سلطانز کا قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سطانز کا مقابلہ کرنے کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ ہیڈ کوچ معین خان نےٹریننگ سیشن کی نگرانی کی۔پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تائل ملز کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اگلے میچوں میں کامیابی حاصل کرکے کم بیک کریں گے۔لیگ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باو¿لر محمد حسنین کا کہنا تھا کہ لیگ میں کم بیک کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آٹھ میچوں کے بعد اس وقت چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے اور پلے آف مرحلے تک پہنچنے کے لئے ان کو اگلے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain