تازہ تر ین

ایل او سی کی خلاف ورزی ، سپاہی واجد علی شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی واجد علی شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی شاہ کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیار استعمال کئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس سے اس کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain