Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خواجہ سعد اور سلمان رفیق ڈسٹرکٹ جیل سے رہا

    By Daily Khabrainمارچ 19, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کوڈسٹرکٹ جیل لاہورسے رہا کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ منگل کے روز سپریم کورٹ نے پیرا گون ہاﺅسنگ اسکیم کے نیب کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 30، 30 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ برادران کی ضمانت منظور کر لی تھی.عدالت کا کہنا تھا کہ معاملہ انتہائی سنگین ہے، نیب کے پاس ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرانے کی کوئی بنیاد نہیں ہے خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب کا اصل ہدف صرف سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف ریفرنس بنانا تھا۔جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ نیب کی نیت خراب ہے یا اہلیت کا فقدان ہے، دونوں ہی صورتِ حال میں معاملہ انتہائی سنگین ہے، نیب کے پاس ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرانے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔17 مارچ کو سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت بعد ازگرفتار کی درخواستوں کی سماعت کی تھی جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ ہم نے کبھی دستاویزات فراہم کرنے سے انکار نہیں کیا جبکہ 6 ماہ کی گرفتاری کے بعد ریفرنس فائل کیا گیاخواجہ برداران کبھی بھی نیب کی طلبی پر غیر حاضر نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا تھا کہ کیس میں 122 گواہ مقرر کیے گئے لیکن صرف 5 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے پانچواں گواہ بھی وہ شخص ہے جس نے وعدہ معاف گواہ کا بیان ریکارڈ کیا.وکیل کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق سابق وفاقی وزیر جبکہ خواجہ سلمان رفیق سابق صوبائی وزیر ہیں اور اس وقت رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ ان کی گرفتاری کو16 ماہ گزر چکے ہیں جبکہ دونوں اراکین کے حلقے کی عوام اپنے نمائندوں کے میسر ہونے سے محروم ہیں۔خواجہ برادران کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ 7 ہزار 200 کنال کی زمین خواجہ برادران کی تھی جبکہ پیراگون سوسائٹی کی کمپنیاں مختلف تھیںنیب کا الزام ہے کہ لوگوں کو الاٹمنٹ نہیں دی گئی اور 68 افراد کو پلاٹ نہ دینے کا الزام عائد کیا گیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ پیراگون نے 68 میں سے 62 افراد کے معاملات ٹھیک کر دیے تھے جنہیں نیب نے نوٹس بھی بھیجا اور انہوں نے بتایا کہ معاملہ نیب کی وجہ سے حل نہیں ہوا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.