Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملیریا اور گلے کی اینٹی بائیوٹک کھانے سے کرونا کا خاتمہ یقینی فرانسی سائنسدانوں کا دعویٰ

    By Daily Khabrainمارچ 21, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیرس‘ واشنگٹن‘ اسلام آباد (نیٹ نیو) کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ سیاست وبین الاقوامی مطالعے کے سینئر فیلو مارٹن جیکوئس نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں وبا سے نمٹنے کے لئے چین میں حکومتی صلاحیت کسی بھی مغربی ملک کی جانب سے حاصل کی جانے والی استعداد سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ اور کہیں زیادہ قابل ہے۔یہ بات انہوں نے گلوبل ٹائمز کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نےکہا کہ میرے خیال میں شروع کے ایک یا دوماہ کے لئے مغربی ممالک میں بہت زیادہ تنقید ہوئی جو اب بھی جوں کی توں ہے۔ لیکن چین کی جانب سے کرونا وائرس سے انتہائی موثر انداز سے نمٹنے کی وجہ سے مغرب کے اس موقف کوپذیرائی ملنا ختم ہو رہی ہے۔ فرانسیسی سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ ملیریا کے علاج کےلیے استعمال ہونے والی دوا اور اینٹی بائیوٹک دوا azithromycin ملاکر استعمال کی جائیں تو کرونا کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والی والی ہلاکت خیز وبا کرونا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث اب تک 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔فرانسیسی سائنس دانوں اور طبی ماہرین نے نئی تحقیق میں دعوی میں کیا ہے کہ ملیریا کے علاج کےلیے استعمال ہونے والی دوا Hydroxychloroquine اور اینٹی بائیوٹک دوا azithromycin کا امتزاج وائرس کی شدت کو کم کرسکتا ہے۔یہ تحقیقی رپورٹ جریدے انٹرنیشنل جرنل آف اینٹی مائیکروبیل ایجنٹس میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں وائرس کے 30 مریضوں پر اس کا تجربہ کیا گیا جس میں کچھ مریضوں کو صرف ملیریا کی دوا کھلائی گئی جبکہ کچھ مریضوں کو دونوں ادویات ملاکر کھلائی گئی اور 6 مریضوں کو کوئی دوا نہیں کھلائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق اس وقت شروع ہوئی تھی جب چین میں ان دونوں ادویات کے امتزاج سے کوویڈ 19 کی شدت میں کمی آرہی تھی اور مریضوں کی حالت بہتر ہورہی تھی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انسداد ملیریا والی دوا بھی علاج کے طور پر موثر ہے مگر جب دونوں ادویات کو ایک ساتھ استعمال کرایا گیا تو وہ زیادہ موثر ثابت ہوئیں۔ امریکہ نے ملیریا کی دوا کلوروکین کی نئے مہلک کرونا وائرس کے علاج کے لئے استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انتہائی متعدی نول کرونا کووڈ 19وائرس چھینکنے اور کھانسنے سے پیدا ہونے والی ہوائی بوندوں کے اندر کئی گھنٹوں اور سطحوں پر کئی روز تک قابل عمل اور متعدی رہ سکتا ہے۔یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ادارہ برائے متعدی امراض اور الرجی(این آئی اے آئی ڈی)کے سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق کے مطابق کرونا کووڈ 19وائرس ہوا میں بوندوں (مائیکرو سکوپک ڈراپلیٹس) میں کئی گھنٹوں اور سطحوں پر کئی روز تک متحرک اور متعدی رہ سکتا ہے۔سائنسدانوں نے ایک خصوصی آلہ استعمال کیا جس نے کھانسی یا چھینکنے میں پیدا ہونے والے خوردبینی بوندوں کی نقل تیار کی گئی اور ہوا میں انہیں چھوڑا گیا۔نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق وائرس، ائر ڈراپلیٹس جو کہ کھانسے اور چھینکنے سے بنتے ہیں میں کم از کم تین گھنٹے ہوا میں ہی متعدی اور متحرک شکل میں رہ سکتا ہے تاہم سائنسدانوں کے مطابق وائرس کے آدھے ذرات کو اگر وہ ایروسول بوندوں میں ہوں تو ان کے اپنے افعال کو کھونے (ڈی فنکشن ہونے) میں تقریبا 66 منٹ لگتے ہیں۔روکی ماو¿نٹین لیبارٹریز میں نیلجے وین ڈورملین کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ،اس کا مطلب یہ ہے کہ مزید ایک گھنٹہ اور چھ منٹ کے بعد ، وائرس کے تین چوتھائی ذرات لازمی طور پر غیر فعال ہوجائیں گے لیکن 25 فیصد پھر بھی قابل عمل رہیں گے۔  تیسرے گھنٹے کے اختتام پر قابل عمل وائرس کی مقدار کم ہوکر 12.5 فیصد رہ جائے گی۔ سٹینلیس سٹیل پر ، وائرس کے آدھے ذرات کو غیر فعال ہونے میں 5 گھنٹے 38 منٹ لگتے ہیں۔ پلاسٹک پر ،ان کی نصف حیات 6 گھنٹے 49 منٹ کی ہے ، محققین کے مطابق گتے یا کارڈ بورڈ پر اس کی نصف زندگی ساڑھے تین گھنٹے ہوتی ہے، لیکن محققین کا کہنا تھا کہ ان نتائج میں بہت زیادہ تغیر موجود ہے "لہذا ہم احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں” ۔ تحقیق کے دوران وائرس کے زندہ رہنے کا سب سے کم وقت تانبے پر تھا ، جہاں آدھے وائرس 46 منٹ میں ہی غیر فعال ہو گئے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم

      مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.