تازہ تر ین

لاکھوں ماسک اور کٹس فراہم کر دیں کرونا کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں چینی سفیر

اسلام آباد ( انٹر ویو : ملک منظور احمد ) اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر مسٹر یا ﺅ جنگ نے پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعا دہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی عوام اور چینی حکومت پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔اس بحران کے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔اس بحرانی وقت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین سے لا کھوں ماسک ٹیسٹنگ کیٹس اور دیگر طبی آلات کی فراہمی پاکستان کو شروع کر دی گئی ہے ۔چین نے کرونا وائرس پر قابو پا لیا ہے ہمارے تجربات سے بھی پوری دنیا استفادہ کر سکتی ہے ۔چین سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مالی اور تکنیکی اور ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا ۔مجھے امید ہے کہ پاکستان جلد کرونا وائرس سے پیداہ شدہ صورتحال پر قابو پا لے گا ۔حکومت پاکستان کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جو اقدامات کر رہی ہے وہ حوصلہ افزا ہیں اور ان کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔چین کے شہر وہان میں پاکستانی طلباءاور طالبات مکمل طور پر محفوظ ہیں ۔اور ہماری حکومت ان کا خصوصی خیال کر رہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انھوں نے خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چین سفیر یاﺅ جنگ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہو نے کی وجہ سے ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے ۔اور دنیا کے 197ممالک اس کی زد میں آچکے ہیں ۔چین کے صدر شی جن پنگ نے واضح طور پر کہا ہے کہ چین کرونا وائرس کے خلاف دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔اور انھوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ عالمی وبائی مرض کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ایک مشترکہ مستقبل کی حامل برداری کے جلد قیام کی اہمیت میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی مربوط کوششوں کی بدولت اور طبی کا رکنوں کی انتھک محنت کی وجہ سے چین نے مشکل چیلنج سے اپنی پوری مہارت سے نمٹنے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور آج دنیا میں چین واحد ملک ہے جس نے اس وبائی مرض پر قابو پا لیا ہے ۔ہم حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل رابطے میںہیں وزیر اعظم عمران خان نے کرونا سے نمٹنے کے لیے جس حکمت عملی کا اعلان کیا ہے وہ ہر لحاذ سے اطمینان بخش ہے ایک سوال کے جواب میں چین کے سفیر نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔پاکستان کو بھی معاشی طور پر نقصان ہوا ہے تاہم مجھے امید ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد معاشی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے ۔ہم پہلے بھی پاکستان کے ساتھ ہر طرح کاتعاون کر رہے تھے ۔اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور مستحکم تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain