تازہ تر ین

کرونا کے مزید79 مریض، ایک اور جاں بحق،تعداد 12 ہو گئی پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز

لاہور ، فیصل آباد ، پشاور ، کوئٹہ، کراچی ، اسلام آباد ، گلگت، مظفر آباد ( نمائندگان خبریں ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1492 تک جاپہنچی ہے ، وائرس سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔حکومتی اعداد و شمار کے
مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی ہے، سندھ میں کورونا کے 457 ، پنجاب میں 490، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے ، سات افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 23 صحتیاب ہوچکے ہیں۔نئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سندھ سے بھی تجاوز کرکے 490 تک جا پہنچی ہے ،سندھ میں مریضوں کی تعداد 457 ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نے لاک ڈاو¿ن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صبح 8 سے شام 5 بجے تک صوبے بھر میں دکانیں بند کرانے کی ہدایت کردی ہے تاہم صرف میڈیکل اسٹور24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں لاک ڈاو¿ن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے، اس لئے عوام لاک ڈاو¿ن اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کریں۔آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ، ڈپٹی کمشنر بدرمنیر نے کہاکہ مساجد میں موذن امام اور خادم با جماعت نماز ادا کریں گے ، آزاد کشمیر علماءکرام محکمہ صحت عامہ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا۔کراچی میں لیاقت نیشنل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ہسپتال ترجمان کے مطابق ایک ریڈیولوجسٹ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے، متاثرہ ڈاکٹر رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے واپس آئے تھے، واپس آنے پر ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔ہسپتال ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹر کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں جب کہ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے دیگر عملے کو بھی چھٹیاں دے دی گئیں ہیں،تمام افراد نے گھروں میں خود کو سیلف کورنٹائین کرلیا ہے، علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔آغاخان ہسپتال کراچی کے 3ڈاکٹر جن میں ایک سرجن اور ایک ریڈیولو جسٹ بھی شامل ہیں کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں، جبکہ لیاقت نیشنل ہسپتال کے ایک ریڈیولوجسٹ میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق، 25 مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں مریضوں کی تعداد 490 ہوگئی ہے جبکہ فیصل آباد میں 22 سالہ نوجوان کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان قرنطینہ میں 207، ملتان 46، لاہور 115، گجرات 48، گوجرانوالہ، جہلم 19، راولپنڈی 14، ملتان 3، فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاو¿الدین 3، سرگودھا 2، ننکانہ 2، میانوالی 2، نارووال، اٹک، بہاولنگر، خوشاب اور رحیم یارخان میں ایک ایک مریض موجود ہے۔سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 457 تک پہنچ گئی۔ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 180 ہوگئی۔ کورونا کا مریض سامنے آنے کے بعد لوئر دیر کا علاقہ تالاش زیارت سیل کر دیا گیا، پورے گاو¿ں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا جبکہ ہر گلی کے باہر پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 231 سکولوں کو قرنطینہ سنٹرز میں تبدیل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت ضرورت کے وقت سکولوں کو استعمال کرسکے گا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں مختلف لڑکوں اور لڑکیوں کے 231 سکولوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 133 لڑکوں اور 98 لڑکیوں کے سکول قرنطینہ میں تبدیل کیے گئے، سب سے زیادہ چارسدہ میں 28 لڑکوں کے سکول قرنطینہ میں تبدیل کیے گئے ہیں۔ صوابی میں 25 گرلز، دیر لوئر میں 31 اور مہمند میں 15 گرلز سکول قرنطینہ کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سکولوں کو بوقت ضرورت استعمال کرسکے گا۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق مزدور اور غریب طبقے کو تین ماہ کے لیے ماہانہ 5 ہزار روپے امداد دی جائیگی، پیکیج پر 11 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئے گی، احساس پروگرام کے تحت رقم دی جائیگی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آنے سے مجموعی کیسز کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ شہزاد ٹاو¿ن اور رمشا کالونی کو سیل کر دیا گیا۔ سرائے عالمگیر میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے گاو¿ں کو سیل کر دیا گیا۔بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں بھی 10 نئے کیسز مثبت آئے ہیں۔ جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 107 ہو گئی ہے۔ مشیر اطلاعات نے بتایا کہ نئے تمام 7 مریضوں کا تعلق ضلع سکردو سے ہے۔میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ضلع وہاڑی کے نواحی علاقے 56ڈبلیوبی میں کرونا کے 2مشتبہ مریض سامنے آگئے ، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر گاو¿ں کو لاک ڈاو¿ن کردیاگیا،کراچی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگیا، اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں گلگت کے ایک ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں کرونا وائرس کے مزید دو کیس مثبت پائے گئے ہیں، اسکے ساتھ ہی اب جموں وکشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18ہوگئی ہے، پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے اسکی تصدیق کی ہے، ان میں سے ایک گذشتہ روز راجوری سے پازیٹو پائے گئے شخص کے رشتے دار کا ہے جبکہ دوسرا گذشتہ روز فوت ہونیوالے کروناوائرس سے متاثرہ شخص کے رابطے میں تھا، فیصل آباد کرونا وائرس کا شکار پہلا 22سالہ مریض دم توڑ گیا، پنجاب کرونا سے جاںبحق ہونیوالوں کی تعداد 5ہوگئی ،کرونا کے مثبت مریضوں کی تعداد 10ہوگئی ، کرونا سے 22سالہ نوجوان کی ہلاکت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کے بعد ٹیکسٹائل سٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا، خیبرپختونخوا کے 34اضلاع میں مختلف تعلیمی اداروں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ۔ صوبے کے34اضلاع میں مختلف تعلیمی اداروں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ۔ ان تعلیمی اداروں میں 231قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جن تعلیمی اداروں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا گیا، ان میں 133لڑکوں اور 98لڑکیوں کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ چارسدہ میں 28لڑکوں کے تعلیمی اداروں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا گیا جبکہ صوابی میں25لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا گیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں کوروناوائرس کا مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد مدینہ آباد زیارت تالاش گاﺅں کو سیل کرکے قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کر دی گئی جبکہ لاﺅڈ اسپیکرز کے زریعہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کہ ہدایت کی جارہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرتیمر گرہ کے مطابق چند روز قبل انتقال کر جانے والی خاتون میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ،انتقال کر جانے والی خاتون میں کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد پورے گاﺅں کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا اور علاقہ میں آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1495 تک جاپہنچی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 12افراد جاںبحق ہوچکے ہیں، کرونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1495ہوگئی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے تحت گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاںبحق افراد کی تعداد 12ہوگئی ہے جبکہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 25صحتیاب ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain