تازہ تر ین

کرونا کے وار جاری اٹلی 919، سپین 773، امریکہ 400 ، ایران میں مزید 139ہلاک ہیتھرو ائیر پورٹ پر امیگریشن افسر بیٹی سمیت چل بسا

بیجنگ/ووہان /واشنگٹن/نئی دہلی/سنگاپور (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد6 لاکھ سے تجاوز کر گئی جن میں امریکہ سب سے زیادہ مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے ،چین میں کروناوائرس کیسز میں مقامی سطح پر اضافہ صفر ہو گیا،برونائی میں کروناوائرس سے پہلی ہلاکت، نیوزی لینڈ ائیرلائن کے عملہ کے8 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،بھارت میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد19اور 873 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ،کرونا وائرس کے باعث شانگریلا مذاکرات منسوخ ہو گئے۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای)کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سی ایس ایس ای کی جانب سے مرتب کردہ ایک انٹرایکٹو نقشہ کے ذریعے ظاہر کیا گیا ہے کہ مشرقی وقت 05:00 (0900 جی ایم ٹی) تک دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے6 لاکھ 1ہزار478 مریضوں کی تصدیق ہوئی ، جن میں سے 27 ہزار862 کی موات ہوئی جبکہ 1لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد اس مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔تازہ ترین معلومات کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جن کی تعداد1لاکھ 4 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اٹلی میں 9ہزار100 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جو تمام ممالک اور خطوں میں سب سے زیادہ ہے۔لندن میں قائم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز (آئی آئی ایس ایس ) نے کہا ہے کہ عالمی وبائی مرض کروناوائرس کی وجہ سے درپیش مشکلات کے مدنظر سنگاپور حکومت سے قریبی مشاورت کے بعد 2020 شانگریلا مذاکرات( ایس ایل ڈی)کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سنگاپور کے وزیر دفاع اینگ انج ہین نے ہفتہ کو ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ کروناوائرس کے پھیلا ﺅ کے پیش نظر جون کے اوائل میں شانگریلا مذاکرات کا انعقاد کرنا ایک اہم چیلنج ہوگا۔سالانہ ایس ایل ڈی کا انعقاد سنگاپور میں مئی کے آخر یا جون کے شروع میں ہونا تھا۔ برونائی میں کروناوائرس سے پہلی موت ہوئی ہے یہ بات وزارت صحت نے ہفتہ کو بتائی۔وزارت صحت کے مطابق مریض ایک 64 سالہ بزرگ شخص تھا جو 4 مارچ کو کمبوڈیا اور ملائیشیا سے برونائی واپس آیا تھا۔ ادھر ایئر نیوزی لینڈ نے ہفتہ کو کہا ہے کہ ان کے عملہ کے 8 ممبران کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔یہ 8 تصدیق شدہ کیسز نیوزی لینڈ میں کروناوائرس کے 451 تصدیق شدہ یا مشتبہ کیسز میں شامل ہیں۔ایئر نیوزی لینڈ کے ترجمان نے بتایا کہ تمام 8 ملازمین کمپنی کے طویل فاصلے والے بیڑے اور لاس اینجلس یا لندن میں چلنے والے شعبوں میں کام کرتے ہیں۔سیول۔۔ جمہوریہ کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 146 مزید کیس سامنے آ گئے ہیں ۔ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق نصف شب تک مریضوں کی مجموعی تعداد 9ہزار 478 ہو چکی تھی۔پانچ مزید اموات کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 144 ہو گئی ہے۔ اموات کی کل شرح 1.52 فیصد رہی ہے۔چینی صحت حکام نے کہا ہے کہ مین لینڈ میں وبائی کروناوائرس کے مرض(کووڈ19-)کی گھریلو منتقلی کا کوئی نیا تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا۔ ہفتہ کے روز قومی صحت کمیشن کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کو چینی مین لینڈ پر کرونا وائرس کے 54 نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے جو سارے درآمدی(بیرون ملک سے آنیوالے)تھے۔ان میں سے شنگھائی سے 17 کیسز کی اطلاع ملی جبکہ صوبہ گوانگ ڈونگ سے 11،صوبہ فوجیان سے 6، تھیان جن سے 5 ، صوبہ ژے جیانگ سے 4 ، بیجنگ اور لیاننگ صوبوں سے بالترتیب 3، جی لیِن اور اندرونِ منگولیا خود اختیار علاقے سے بالترتیب 2 اور صوبہ شان ڈونگ سے 1 کیس سامنے آیا۔کمیشن نے کہا کہ جمعہ کے اختتام تک بیرون ملک سے آنیوالے کیسز کی تعداد 649 ہو چکی تھی۔جمعہ کے روز ہی مین لینڈ پر 3 اموات اور 29 نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں ، تمام اموات صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں۔جمعہ کو 383 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ، جبکہ سنگین نوعیت کے کیسز کی تعداد113 کم ہو کر 921 ہو گئی ہے۔جمعہ کے اختتام تک مین لینڈ پر مجموعی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 81 ہزار 394 ہو چکی تھی جن میں 3 ہزار 128 مریض زیر علاج ہیں، 74 ہزار 971 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا اور 3ہزار 295مریض بیماری سے ہلاک ہو گئے۔ادھر بھارت میں ہفتہ کی صبح تک نوول کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد19ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے مقامی وقت صبح ساڑھے نوبجے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نوول کروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ بھارت میں کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر873ہوگئی ہے۔ وزارت نے بتایا بھارت میں کروناوائرس کے مصدقہ کیسزکی کل تعداد873 ہے جن میں سے 826 کیس بھارتی شہریوں کے جبکہ 47 غیر ملکی شہری ہیں۔وزارت کے حکام کے مطابق صحت میں بہتری کے بعد 79 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ہیتھرو ایئرپورٹ کے امیگریشن آفیسر سدھیر شرما اور ان کی بیٹی پوجا کرونا وائرس کے سبب انتقال کرگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق سدھیر شرما اور ان کی فارماسسٹ بیٹی 24 گھنٹوں کے دوران موت کے شکار ہوئے۔امریکا میں کرونا وائرس کے سبب اموات اور نئے کیس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید 354 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں اور 18 ہزار نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ یہ ایک روز کے اندر اموات اور متاثرین کی ریکارڈ تعداد ہے۔دنیا بھر میں مہلک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 365جبکہ مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 97ہزار ہوگئی ہے جبکہ اٹلی میں صرف ایک روز میں 919افراد موت کی نیند سوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کرونا وائرس 199ممالک میں پھیل چکا ہے۔اب تک اس خطرناک وائرس سے 27ہزار 365افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور پانچ لاکھ 97ہزار مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1لاکھ 33ہزار افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔اس وائرس سے سب سے متاثرہ ممالک میں امریکا اوپر آگیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 1700افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 919افراد ہلاک ہوگئے جو وبا پھیلنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 9ہزار 134اموات ہوچکی ہیں۔اسپین میں 5ہزار 138، چین میں 3ہزار 295، ایران میں 2378اور فرانس میں 1995افراد کرونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔برطانیہ میں 759، نیدرلینڈز میں 546، جرمنی میں 350، بلجیم میں 289، سوئٹزرلینڈ میں 231اور جنوبی کوریا میں 244 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔کرونا وائرس کے سبب پاکستان سمیت متعدد ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے، سڑکیں اور بازار سنسان پڑے ہیں، سیاحتی مقامات پر ہو کا عالم ہے، تجارتی مراکز بند ہیں اور کاروبار زندگی مفلوج ہے، جبکہ عالمی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ امریکا میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی، ایک لاکھ 4 ہزار 205 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1701 لقمہ اجل بن گئے۔امریکا دنیا میں کرونا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا۔اسپین میں کرونا وائرس سے مزید 773 افراد ہلاک۔ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار138 ہو گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain