تازہ تر ین

لاک ڈاون میں منافع خوروں کی چاندی، آٹا،گھی، چینی، دالیں مہنگی کر دیں

لاہور (کامرس رپورٹر،خبر نگار) لاک ڈاﺅن کے پیش نظر گزشتہ روز بھی قیمتوں میں کمی نا آسکی دالیں چینی اور آٹا بھی کرونا وائرس کے مہلک اثرات کی زد میں ،دکانوں ،مارکیٹوں اور چکیوں پر آٹا نایاب ہوگیا۔ چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہوگئی ہے سپلائی نا آنے کی وجہ سے آٹے کی جتنی مقدار ملتی ہے فوری بک جاتی ہے۔ شہر میں دالوں کی قیمتوں میں 32روپے سے58روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ، دال چنا 118 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو‘ دال ماش 42 روپے اضافہ کے ساتھ 240 روپے کلو میں فروخت جاری‘ دال مونگ کی قیمت میں 58 روپے ‘ چینی 90 روپے فی کلو فروخت جاری۔ برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں ہوشرباءاضافہ ریکارڈکیا گیا۔ مرغی کا گوشت 33روپے فی کلو مہنگا ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سب اچھے کی رپورٹ دینے لگے ، شہریوں کا حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون کے احکامات جاری ہونے کے بعد ذخیرہ اندوزوں نے اپنے مرضی کے ریٹ لگادیئے ، آٹا 60روپے کلو چینی 90 روپے کلو اور دالوں میں ہوشرباءاضافہ دالوں میں 32 روپے سے 58روپے کلو تک اضافہ کر دیا جس سے شہری بلبلا اٹھے ،دال چنا 118 روپے سے بڑھ کر 150روپے دال ماش 42 روپے اضافے کے ساتھ 240روپے جبکہ دال مونگ کی قیمت میں 58روپے فی کلو اضافے کے بعد نئی قیمت 260روپے فی کلو میں فروخت جاری ، شہر بھر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں ہوشرباءاضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مرغی کا گوشت 33روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا تاہم پولٹری فارمز کا کہنا ہے کے غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر جارہی ہے ایک ہفتے میں 55روپے فی کلو سستا ہوا لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی اور ہفتے کے روز زندہ مرغی 23 روپے اضافے کے ساتھ 121روپے جبکہ مرغی کا گوشت 33روپے اضافے کے بعد 175روپے فی کلو میں فروخت اس کے علاوہ ہول سیلرز مہنگے داموں اشیاءخوردونوش فروخت کرنے میں کامیاب ،آٹا مارکیٹ میں نایاب ہونے سے لائینوں میں لگ کر صرف لاہور کے پینتیس پوانٹس کے علاوہ کہیں سے بھی آٹا ملنا مشکل ہوگیا شہری خوار ہوکر رہ گئے ،جبکہ دال چنا بتیس روپے سے اٹھاون روپے فی کلو مزید مہنگی کر دی گئی اور اس کے علاوہ دال ماش کی قیمت بھی آسماں سے باتیں کرنے لگی ،پرچون مافیا اور ہول سیلرز کی ملی بھگت سے شہری لٹنے پر مجبور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی سر پرستی میں ارزاں نرخوں فروخت جاری ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے لگے ،شہریوں کا کہنا ہے کے ایک طرف ہمیں اس موذی وباءنے گھیر رکھا ہے اور دوسری طرف ذخیرہ اندوزوں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے کوئی پرسان حال نہیں کیونکہ حکومت کی ساری انرجی اس وقت کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے اور مافیا کی نظر غریب عوام کی جیبوں پر ہے جس سے مزید بھوک اور افلاس سے بھیانک قسم کے حالات پیدا ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں حکومت پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کے وہ ان منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain