تازہ تر ین

امتنان شاہد کی تجویز بروقت تھی،ٹائیگر فورس بنانے کا فیصلہ عمدہ

اسلام آباد ( ملک منظور احمد ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماﺅں نے ایڈ یٹر خبریں گروپ اور سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد کی تجویز پر وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پاکستان میں کرونا وائرس کے سدباب اور گھر گھر کھانا پہنچانے کے لیے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتنان شاہد کی یہ تجویز انتہائی بروقت اور قابل عمل تھی، ان غیرمعمولی حالات میں وزیر اعظم نے ٹا ئیگر فورس بنانے کا اعلان کرکے بہت عمدہ فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلا عات احمد جواد نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں۔کرونا وائرس کے باعث مکمل لاک ڈا ﺅن کی صورت میں ٹائیگر فورس کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک اشیاءخورونوش پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ انہوں نے خبریں گروپ آف نیوز پیپرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے بارے میں لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے میں اہم ترین کردار ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ غریبوں کی بات کی ہے۔ نوجوان تحریک انصاف کا ہرا ول دستہ ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان اور پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے بھی ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے نوجوانوں پر مشتمل ٹا ئیگر فورس کا قیام عمل میں لا کر ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ بڑی تعداد میں نوجوان ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن میں حصہ لیں گے۔ لاکھوں نوجوانوں پر مشتمل فورس لاک ڈا ﺅن کے دوران شہریوں کو بلا تعطل کھانے پینے کی اشیاءفراہم کریں گے۔ ملک بھر کے نوجوانوں کا مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ فورس ایک تحریک کے طور پر کام کرے گی۔ اس وقت ہمیں رضا کا روں کی ضرورت ہے۔ ہم نے کرونا وائرس کا محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے بہادری سے سامنا کرنا ہے۔ غریب لوگ وزیر اعظم کے دل کے قریب رہتے ہیں۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے تعاون سے یہ شعور اور آگاہی مہم بہت کامیابی سے جاری ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain