Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کا بڑا اعلان، ریپبلکن کامیاب ہوئے تو ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر
    • لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونیکا انکشاف
    • سکولوں میں طلبہ کیلئے گوگل جمنائی لرننگ ،سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنیکا اعلان
    • جنرل ہسپتال ‘ جلدی سی ٹی سکین کرانے کے نام پر مریض سے 3500 روپے وصول کرنیوالا نوسرباز پولیس کے حوالے
    • پاکستان نے مینز جونیئر ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ کر لیا
    • لامین یامال بارسلونا کے کم عمر ترین کپتان بن گئے
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ کئی جنگی طیاروں کو نقصان
    • بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ڈیٹنگ کی تصاویر شئیر کر دیں
    • پنجاب بھر میں غیرفعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی سے متعلق اجلاس کا انعقاد
    • پنجاب کے 2 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل
    • پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
    • آئی جی پنجاب نے 7 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے
    • اسلام پورہ میں خاتون ارشم کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمدگی واقعہ
    • وزن کم کرنے والی ادویات دمے کے دوروں میں 40 فیصد تک کمی سے منسلک
    • جناح ہسپتال میں وارڈبوائے کی لاش برآمد’ سوالات اُٹھ گئے
    • وزن کم کر ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری’ 14 کروڑ 58 لاکھ کی بے ضابطگیاں نے والی ادویات دمے کے دوروں میں 40 فیصد تک کمی سے منسلک
    • اگل پلازہ آتشزدگی کیس، ملزمان کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد
    • یہ پولیس اہلکار’ میں اس کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا’ ایس ایچ او کا مؤقف
    • شہری کے نام کی نمبر پلیٹ لگا کر پولیس اہلکاردنرناتاپھراشہری کو 80 ہزار روپے کے چالان موصول
    • ٹھٹھہ ‘ ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ٹھٹھہ /کراچی (این این آئی)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے پیر جو گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد باقی صفحہ4بقیہ نمبر 46 جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملاح برادری کے افراد دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر واپس گائوں جا رہے تھے کہ ان کی ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر اعظم کا تعمیراتی شعبے کے لیے بڑے مراعاتی پیکج کا اعلان

    By Daily Khabrainاپریل 3, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات کے بڑے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔پیکج کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرایع آمدن کے بارے میں سوال نہیں ہوگا۔ تعمیراتی شعبے پرٹیکس کی شرح فکس کررہے ہیں،جس کے نتیجے میں اس شعبے کے ٹیکسوں کی مجموعی شرح کم ہوجائے گی۔ نئے پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں تعمیرات کرنے والوں کو 90 فیصد ٹیکس کی رعایت دیں گے، ابتدائی طور پر اس اسکیم کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ اسٹیل اور سیمینٹ کے علاوہ تعمیراتی مواد اور خدمات پر سروسز ٹیکس معاف کیا جارہا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی اپنا مکان فروخت کرے گا تو اس سے کیپیٹل گین ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 150 ارب جاری کرنا شروع کردیے ہیں جس سے غریب طبقے کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ احساس پروگرام کے تحت 1 کروڑ لوگ ابھی تک مالی مدد کے لیے رجوع کرچکے ہیں لیکن صرف اس طریقے سے عوام کے غریب طبقے کی مدد کرنا اور بقا ممکن نہیں۔ ملک میں زراعت کے بعد تعمیراتی شعبے سے سب سے زیادہ روزگار ملتا ہے، اس کی سرگرمیاں جاری کرنے کا مقصد یہی ہے کہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو روزگا ملتا رہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا جارہا ہے اور اس کے لیے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کی جارہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اس وائرس کے خلاف پاکستانیوں کی قوت مدافعت زیادہ ہے یہ سوچ خطرناک ہے، ہمیں ہر قسم کی احتیاط کرنا ہوگا۔ یہ بہت خظرناک وائرس ہے کوئی نہیں کہہ سکتا یہ کتنی تیزی سے پھیلے گا۔وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ وزیراعظم عمران خان نے چیف آف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر وزیراعظم کو کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی کوششوں ، اور مستقبل کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 14 اپریل کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کے فیصلے کریں گےتاہم جب تک موجودہ پابندیاں جاری رکھی جائیں گی۔ الحمد اللہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں۔ حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کی محنت سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وباءسے متعلق کوئی بھی معلومات چھپانا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔کورونا وائرس سے متعلق اعدادو شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں۔ صوبوں کو تمام معلومات مسلسل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے فراہم کی جائے گی اور کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد صرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر جاری کرے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان

      جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.