تازہ تر ین

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے مفت راشن کی تقسیم شروع کر دی گئی

دبئی(ویب ڈیسک) دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے مفت راشن کی تقسیم شروع کر دی گئی، ہم نے سوچا تھا کہ ہم پردیس میں ہیں تو ہمیں کوئی پوچھے گا بھی نہیں، امید بھی نہیں تھی کی حکومت ہمارا احساس کرے گی، پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ہماری فکر کی، وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: امارات میں مقیم پاکستانی شہری کا خصوصی پیغام۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم ایک پاکستانی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے:وائرل ویڈیو میں پاکستانی نوجوان نے بتایا ہے کہ دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے ضرورت مند پاکستانیوں میں راشن کی تقسیم کی جا رہی ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے اور دیگر پاکستانیوں کو امید نہیں تھی کہ کوئی ان کا احساس کرے گا، ان کی فکر کرے گا۔ہمارے ساتھ ایک پاکستانی رہائش پذیر ہے جو ویزٹ ویزہ پر دبئی آیا تھا۔ حال ہی میں اس نے پاکستانی قونصلیت کا دورہ کیا تاکہ وہاں درخواست دے سکے کہ پروازیں شروع ہونے پر اسے ترجیحی بنیادوں پر پاکستان واپس بھیجا جائے۔ تاہم قونصلیٹ پہنچنے پر اسے راشن کا ایک تھیلہ فراہم کیا گیا، اور بتایا گیا کہ دبئی میں مقیم ضرورت مند پاکستانی قونصلیت آ کر مفت راشن حاصل کر سکتے ہیں۔نوجوان کا کہنا ہے کہ یہ سب جاننے کے بعد تمام پاکستانی موجودہ حکومت اور وزیراعظم کے بہت شکرگزار ہیں۔ پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ان کا اس انداز میں احساس کیا ہے، اور اس کام کیلئے کسی قسم کی کوئی تشہیر بھی نہیں کی گئی۔ پہلی مرتبہ کسی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو پردیس میں تنہاءنہیں چھوڑا۔ ہم پہلے بھی ووٹ دیتے تھے، لیکن پہلی مرتبہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا۔ وزیراعظم کا خصوصی شکریہ کا اتنی دور بھی ضرورت مند پاکستانیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain