لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹوبہ ٹےک سنگھ،گوجرہ اورترےموں ہےڈ ورکس جھنگ کا دورہ کےا۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹےک سنگھ مےںاحساس کفالت پروگرام سےنٹراورڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹرہسپتال کا دورہ کےا ۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے پوسٹ گرےجواےٹ ڈگری کالج برائے خواتےن مےں مستحق خواتےن مےں مالی امداد کی تقسےم کے عمل کا جائزہ لےا۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امدادکی مستحق خواتےن سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پوچھے۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے بعض خواتےن کے مسائل کے حل کےلئے متعلقہ حکام کو فوری ہداےات دےں۔خواتےن نے سےنٹر مےں کےے گئے انتظامات کی تعرےف کی۔بزرگ خواتےن نے وزےراعظم عمران خان اوروزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دعائےں دےںاور وزےراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت نے غرےب لوگوں کےلئے شاندار فلاحی کام کےا ہے۔ 12ہزار روپے کی رقم باعزت طرےقے سے مل رہی ہے اورمالی امداد سے ہمےں بہت رےلےف ملا ہے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مالی امداد کا پروگرام پاکستان کی تارےخ کا سب سے بڑا اور شفاف ترےن پروگرام ہے۔ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں اےک لاکھ سے زائد مستحق افراد کو 3.3ارب روپے کی مالی امداد تقسےم کی جارہی ہے۔پنجاب مےں مالی امداد کی تقسےم کے پروگرام کی خود نگرانی کررہا ہوں ۔حقدار کو اس کا جائز حق دےںگے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں پناہ گاہ کا افتتاح کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے پناہ گاہ کا دورہ کےااور مرےضوں کے لواحقےن کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لےا۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے پناہ گاہ مےں مقےم خواتےن اورمردوں سے گفتگو کی اورانتظامات کے بارے مےں درےافت کےا۔پناہ گاہ مےں مقےم خواتےن اورمردوں نے وزےراعلیٰ کو بتاےا کہ پناہ گاہ مےں ہمارے لئے اچھے انتظامات ہےں اورکھانا بھی وقت پر ملتا ہے۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ پناہ گاہوں کا قےام موجودہ حکومت کا فلاحی اقدام ہے اورصوبہ بھر مےں پنا ہ گاہوںکا دائر ہ کار وسےع کےا جا رہاہے- ہسپتالوں مےں بھی پناہ گاہےں بنائی جارہی ہےں،جہاں پر قےام پذےر افراد کوکھانے کی سہولت بھی دی جاتی ہے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار کی زےر صدارت ٹوبہ ٹےک سنگھ کے ڈپٹی کمشنر آفس مےں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےں کورونا وائرس کی وباءکی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لےا گےاجبکہ گندم خرےداری مہم اورانسداد ڈےنگی کےلئے کےے جانے والے انتظامات پر بھی غورکےاگےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ ےہ وقت مشکل ضرور ہے لےکن ہمارا عزم اس سے کہےں بلند ہے۔ مےں ہر ضلع مےںجاکرخود زمےنی حقائق دےکھ رہا ہوں ۔اب تک 16شہروںکے دورے کرچکا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ کورونا کے ساتھ گندم خرےداری اورانسداد ڈےنگی پر بھی پوری توجہ ہے۔ وزےراعظم عمران خان نے کمزورطبقے کےلئے پاکستان کی تارےخ کا سب سے بڑا رےلےف پےکےج دےا ہے ۔محکمہ صحت پنجاب کو کورونا وباءسے نمٹنے کےلئے تقرےباً15ارب روپے کے فنڈز مہےا کےے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب مےں روزانہ کی بنےاد پر ٹےسٹ کرنے کی صلاحےت 4ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔اگلے چند روز مےں روزانہ کی بنےاد پر ٹےسٹ کرنے کی صلاحےت 10ہزار ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک مےں رمضان پےکےج کے تحت مستحق افراد کو براہ راست مالی امداد دےںگے۔رمضان المبارک مےں رمضان بازار نہےں لگارہے۔رواں برس 45لاکھ مےٹرک ٹن گندم خرےداری کا ہدف مقرر کےا ہے اور باردانہ کی تقسےم کا کام شفافےت سے جاری ہے ۔ٹارگٹ بڑا ہے لےکن سب محنت سے کام کررہے ہےں ۔ پنجاب حکومت دن رات اےک کر کے گندم خرےداری کا ہدف پورا کرے گی۔انہوںنے کہاکہ ہم سب نے محنت سے عوام کی خدمت کرنی ہے ۔ مجھے اےک اےک جان عزےز ہے ۔منتخب نمائندے اورانتظامی افسران عوام کی خدمت کےلئے خود کو وقف کر دےں۔انہوںنے کہا کہ ےہ وقت دکھی انسانےت کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے ۔ٹوبہ ٹےک سنگھ کے منتخب نمائندوں اورانتظامی افسران کو شاباش دےتا ہوں ۔ منتخب نمائندوں نے وزےراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کورونا وباءمےں عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر مثال قائم کی ہے ۔ اراکےن اسمبلی نے کہا کہ آپ نے ہمےشہ منتخب نمائندوں کوعزت دی ہے ۔منتخب نمائندوں نے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ آپ کے حلقوں کے مسائل بھی حل کرےںگے لےکن اس وقت پہلی اورآخری ترجےح کورونا کا پھےلاو¿ روکنا ہے۔ڈی جی پی ڈی اےم اے نے برےفنگ دیتے ہوئے بتاےاکہ احساس کفالت پروگرام کےٹگری ون کے تحت 97فےصد مالی امداد دی جاچکی ہے جبکہ کےٹگری ٹو کے تحت تقرےباً50فےصد مالی امداد تقسےم کی جاچکی ہے ۔اےم اےن اے رےاض فتےانہ،صوبائی وزےر آشفہ رےاض،اراکےن اسمبلی، تحرےک انصاف کے رہنمائ،انتظامی و پولےس افسران بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ ٹوبہ ٹےک سنگھ کے چےف اےگزےکٹو آفےسرہےلتھ ڈاکٹر ممتاز سےال اوراےم اےس ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر فائزہ کو شاباش: وزےراعلیٰ عثمان بزدارسے چےف اےگزےکٹو آفےسرہےلتھ ٹوبہ ٹےک سنگھ ڈاکٹر ممتاز سےال اوراےم اےس ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹےک سنگھ ڈاکٹر فائزہ نے ملاقات کی ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹر ممتاز سےال اورڈاکٹر فائزہ کی خدمات کو سراہااور کورونا وباءکے دوران دکھی انسانےت کی خدمت کرنے پر ڈاکٹر ممتاز سےال اورڈاکٹر فائزہ کو شاباش دی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ نے کورونا و باءمےں فرنٹ لائن پر کام کر کے خدمت کی مثال قائم کی ہے ۔کورونا کے متاثرہ مرےضوں کے علاج معالجے مےں مصروف عمل ڈاکٹرزاورسٹاف پر قوم کو ناز ہے۔دکھی انسانےت کی خدمت کرنے والے مسےحاو¿ں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردےا ہے ۔ مشکل کی گھڑی مےں دکھی انسانےت کی خدمت کرنےوالوں کو دنےا اور آخرت دونوں جگہ اجرملے گا۔آپ کی خدمات کو قوم کبھی فراموش نہےں کرے گی۔چےف اےگزےکٹو آفےسر ہےلتھ ٹوبہ ٹےک سنگھ ڈاکٹر ممتاز سےال اوراےم اےس ہسپتال ٹوبہ ٹےک سنگھ ڈاکٹر فائزہ نے کہا کہ ہم آپ کی ہداےات کی روشنی مےں فرائض سرانجام دے رہے ہےں ۔آپ خود فرنٹ لائن پر آکر عوام کی خدمت کررہے ہےں ۔جس طرح آپ کام کررہے ہےں وہ قابل ستائش ہے۔ ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں مےڈےا سے گفتگو: وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے قبل مےں نے تمام ڈوےژن کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کی اوران کے مسائل سنے اوران کے حل کےلئے لائحہ عمل ترتےب دےاتاہم کورونا کے باعث صوبے مےں ہےلتھ اےمرجنسی کا نفاذ کےا گےا اورتمام وسائل کورونا کی روک تھام کےلئے فراہم کےے۔ احساس کفالت پروگرام کا تےسرا مرحلہ چند روز مےں شروع ہوجائے گااوراب تک لاکھوں افراد کو شفافےت کے ساتھ مالی امداد دی گئی ہے ۔رمضان المبارک مےں بھی مستحق افراد کو مالی امداد دےں گے۔مےںنے اب تک کئی شہروں کے دورے کرکے زمےنی حقائق سے آگاہی حاصل ہے۔پنجاب مےں کوروناکا پھےلاو¿ روکنے کےلئے موثر اقدامات کےے گئے ہےں اورےہ اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہےں گے۔محکمہ صحت کو ہر طرح کے وسائل فراہم کےے ہےں ۔ٹےسٹنگ کی صلاحےت کو مزےد بڑھارہے ہےں۔ 10ہزار ڈاکٹرز اورپےرا مےڈےکل سٹاف کی بھرتی کاعمل شروع کردےاگےاہے ۔ گوجرہ مےں رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغروڑائچ کی رہائشگاہ آمد،والدہ کے انتقال پر اظہا ر تعزےت: وزےراعلیٰ عثمان بزدارآج گوجرہ مےں رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغروڑائچ کی رہائشگاہ گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بلال اصغر وڑائچ سے والدہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کےا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بلال اصغروڑائچ اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کےا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ترےموں ہےڈ ورکس جھنگ کا دورہ،خراب کارکردگی پر اےکسےن معطل: وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے آج ترےموں ہےڈ ورکس جھنگ کے توسےعی منصوبے کا بھی دورہ کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے توسےعی منصوبے کا معائنہ کےااورجاری کاموں کا جائزہ لےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار کوسائٹ پر توسےعی منصوبے کے بارے مےں برےفنگ دی گئی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے خراب کارکردگی پرمحکمہ آبپاشی کے اےکسےن کو معطل کرنے کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ ہےڈ ترےموں کا توسےعی منصوبہ جھنگ اورگردونواح کے علاقوں کےلئے خصوصی اہمےت رکھتا ہے ۔توسےعی منصوبے مےںغفلت ےا کوتاہی برداشت نہےں۔جو افسر کام نہےں کرے گا ، عہدے پر نہےں رہے گا۔ فرض شناس اورمحنتی افسروںکی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدارکی زےر صدارت ترےموں ہےڈ ورکس کے رےسٹ ہاو¿س مےں خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس مےں کورونا وباءکی روک تھام کےلئے کےے جانےو الے اقدامات ،گندم خرےداری مہم اورانسداد ڈےنگی کے انتظامات کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدا رکو ترےموں ہےڈ ورکس کے توسےعی منصوبے اور محکمہ آبپاشی کے دےگر پراجےکٹس کے بارے مےں برےفنگ دی گئی۔چےف انجےنئرآبپاشی نے ترےموں ہےڈورکس کے توسےعی منصوبے پرہونے والی پےش رفت کے بارے مےں آگا ہ کےا۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ترےموں ہےڈ ورکس کا توسےعی منصوبہ مقررہ مدت مےں مکمل کےا جائے ۔انہوںنے کہا کہ منصوبے کی تکمےل سے جھنگ اورگرد و نواح کے علاقوں کوبہت فائدہ پہنچے گا۔پنجاب مےں بےراجوں کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ترےموں ہےڈ ورکس کی توسےع اوراپ گرےڈےشن کا منصوبہ بہت اہمےت کا حامل ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگےوں کے تحفظ کےلئے تمام وسائل حاضر ہےں ۔کورونا وباءکی روک تھام کےلئے جو کچھ انسانی بس مےں ہواوہ کرےںگے۔ انہوںنے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی مےں ثابت قدم رہتے ہوئے چےلنج سے نمٹےں گے۔ وزےراعظم عمران خان نے عوام کےلئے تارےخی رےلےف پےکےج دےا ہے ۔گندم خرےداری کا ہدف حاصل کرےںگے۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے سےاسی و انتظامی ٹےم کو مزےد متحرک انداز مےں عوامی خدمت کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈےنگی کےلئے بھی ضروری اقدامات کےے جا رہے ہےںاوراس ضمن مےں ہداےات جاری کردی گئی ہےں۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ملکرکورونا کو بھی شکست دےنی ہے اوردےگر چےلنجز کا بھی مقابلہ کرنا ہے ۔غےر معمولی حالات مےں غےر معمولی محنت کرنے والے افسران کو سلام پےش کرتا ہوں ۔ےہ وقت محنت کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کا ہے ۔اراکےن اسمبلی نے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے اقدامات کی تعرےف کرتے ہوئے کہا کہ آپ حقےقی معنوں مےں عوام کی خدمت کررہے ہےں ۔ذاتی نمائش کی بجائے آپ نے زمےنی حقائق کے مطابق عملی اقدامات کےے ہےں۔ صوبائی وزےر تےموربھٹی ،مشےر فےصل جبوانہ،ضلع جھنگ کے اراکےن اسمبلی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ رات ساہےوال مےں قےام ، مختلف وفود سے ملاقاتےں : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رات ساہےوال مےں قےام کےااور مختلف وفود نے وزےراعلیٰ عثمان بزدارسے ملاقاتےں کےں۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے تعاون سے کورونا کے خلاف جنگ جےتےںگے۔اس جنگ مےں صرف جےت ہی واحد آپشن ہے۔ہر قدم عوام کی زندگےاں محفوظ بنانے کےلئے اٹھا رہے ہےں ۔مےرا اےک اےک لمحہ اپنے عوام کےلئے وقف ہے۔شہر شہر دورے کر کے زمےنی حقائق سے آگاہی حاصل کررہا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ ےہ وقت صرف دکھی انسانےت کے دکھ باٹنے کا ہے ۔سےاست چمکانے والوں کو اپنے منفی روےے بدلنے کی ضرورت ہے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گزشتہ30گھنٹے کے دوران پنجاب کے 6شہروں دےپالپور،چشتےاں،ساہےوال ،ٹوبہ ٹےک سنگھ،گوجرہ اورترےموں ہےڈ ورکس جھنگ کے دورے کےے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ان شہروں مےں احساس کفالت پروگرام کے سےنٹرز،ہسپتالوں اورگندم خرےداری مراکز کا معائنہ کےا ۔پوسٹ گرےجواےٹ ڈگری کالج برائے خواتےن ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں بنائے گئے مالی امدادکے سےنٹر مےں موجود خواتےن نے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے دےگر مسائل سے بھی آگاہ کےا۔وزےراعلیٰ نے ان مسائل کے حل کےلئے متعلقہ حکام کو ہداےات دےں۔ خواتےن نے مالی امداد کا پروگرام شروع کرنے پر وزےراعظم عمران خان اور وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دعائےں دےںاور کہا کہ آپ کی حکومت نے غرےب لوگوں کےلئے شاندار فلاحی کام کےا ہے۔ 12ہزار روپے کی رقم باعزت طرےقے سے مل رہی ہے اور ہمےں بہت رےلےف ملا ہے ۔ ٹوبہ ٹےک سنگھ اور جھنگ کے اراکےن اسمبلی نے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کی قےادت مےں پنجاب حکومت کے انسداد کورونا کے لئے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ ہرشہر خود جارہے ہےں اوردکھی انسانےت کے شانہ بشانہ کھڑے ہےں۔آپ خودکورونا وباءکی روک تھام کےلئے فرنٹ لائن پر آکر عوام کی خدمت کررہے ہےں جو قابل ستائش ہے۔آپ نے ذ اتی نمائش کی بجائے زمےنی حقائق کے مطابق عملی اقدامات کےے ہےںاورمنتخب نمائندوں کو بھی ہمےشہ عزت دی ہے ۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے چےف اےگزےکٹو آفےسرہےلتھ ٹوبہ ٹےک سنگھ ڈاکٹر ممتاز سےال اوراےم اےس ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹےک سنگھ ڈاکٹر فائزہ کورونا وباءکے دوران دکھی انسانےت کی خدمت کرنے پرشاباش دی اوران کی خدمات کی تعرےف کی۔
