Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی عظمیٰ بخاری
    • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
    • آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
    • آئی پی ایل انتظامیہ نے معروف آسٹریلوی کرکٹر کو کڑی سزا سنا دی؛ وجہ کیا بنی؟
    • لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں
    • 2026/27 سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
    • ٹرمپ نے دو طرفہ ردعمل کے درمیان 1.8 بلین ڈالر کا ‘اینٹی ویپنائزیشن’ فنڈ روک دیا
    • امریکی محکمہ دفاع نے صحافیوں کو اپنے پریس آفس سے روک دیا
    • بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر واردات، 25 لاکھ کے زیورات چوری
    • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
    • کیا آپ کی بھی بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو پھر یہ کام کریں
    • سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں: مشیر اماراتی صدر انور قرقاش
    • لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر
    • امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے، ہم تیار ہیں: بریگیڈیئر جنرل اسدی
    • کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
    • گوگل اپنے اے آئی منصوبوں کی فنڈنگ کے لئے 80 بلین ڈالر کے شئرز فروخت کرے گا
    • اسرائیلی وزیر خارجہ نے سفارت خانے کے افتتاح پر نجی کو دوست قرار دیا
    • اسرائیل باز نہ آیا تو دنیا میں تنہا رہ جائے گا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا
    • یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
    • ایک لیٹر میں ’’900 کلومیٹر‘‘ سے زائد سفر کرنے والی حیرت انگیز کار ایجاد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کشتیوں پر حملہ ہوا تو امریکا کیخلاف فیصلہ کن اقدام کرینگے: سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب

    By Daily Khabrainاپریل 23, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تہران (ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہونے لگا ہے، کشتیوں کو نشانہ بنانے کے امریکی صدر کے اعلان پر جواب دیتے ہوئے پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرے گا، امریکا کی کسی بھی قسم کی غلطی کا فوری اور تیز جواب دینگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سربراہ پاسداران انقلاب حسین سلامی کا کہنا ہے کہ ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچا تو امریکی جنگی جہازوں کو تباہ کردیں گے، ایرانی فورسز کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے امریکی جہازوں کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دریں اثناءخلیج فارس میں کشیدگی پر ایران نے سفارتی احتجاج کیا ہے، ایران نے امریکی مفادات کا تحفظ کرنے والے سوئس سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا اور سوئس سفیر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو احکامات جاری کیے تھے کہ ایران کی ہر اس جنگی کشتی کو تباہ کردیں جو امریکی جہازوں کو سمندر میں ’ہراساں‘ کرے۔ یہ حکم ایک ہفتہ قبل پیش آنے والے واقعے کے بعد دیا گیا ہے جب ایرانی پاسداران انقلاب کی 11 چھوٹی جنگی سپیڈ بوٹس نے امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز کے بحری جہازوں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ انہوں نے اس بارے میں بدھ کو اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ میں نے امریکی بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ ایسی کسی بھی یا تمام ایرانی جنگی کشتیوں کو تباہ کر دیں جو ہمارے بحری جہازوں کو ہراساں کریں۔ دوسری طرف امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق امریکہ کے ساتھ بڑھتی کشمکش کے دوران بدھ کو ایرانی پاسداران انقلاب نے کئی ناکامیوں کے بعد ایک فوجی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔ تاہم ابھی تک آزاد ذرائع سے سیٹیلائٹ لانچ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جسے پاسداران انقلاب نے ’ن±ور‘ یا روشنی کا نام دیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پینٹاگون اس طرح کے سیٹیلائٹ لانچ کو ایران کے بیلیسٹک میزائل پروگرام کا حصہ قرار دیتے رہے ہیں، تاہم پر فوری ردعمل دینے سے انکار کیا ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

    لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    ٹرمپ نے دو طرفہ ردعمل کے درمیان 1.8 بلین ڈالر کا ‘اینٹی ویپنائزیشن’ فنڈ روک دیا

    تازہ ترین

    پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

    لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

    کیا آپ کی بھی بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو پھر یہ کام کریں

    لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.