تازہ تر ین

والدہ روبینہ اشرف کی طبیعت بہتر،صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں:بیٹی مینا طا رق

کراچی (ویب ڈیسک) لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی مینا طارق نے اپیل کی ہے کہ ان کی والدہ کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔مینا طارق نے کہا کہ ان کی والدہ روبینہ اشرف کی طبیعت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہورہی ہیں، سب سے اپیل ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ مینا طارق نے اپنی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاو¿ں کی بھی اپیل کی۔خیال رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت ا?یا تھا جس کے بعد انہیں طبیعت خراب ہونے پر کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ طبیعت میں بگاڑ پیدا ہونے پر انہیں اتوار کی رات کو ا?ئی سی یو شفٹ کردیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain