تازہ تر ین

شبانہ اعظمی کے شوہر، معروف شاعر اور نغمہ نگار جا وید اختر کورچرڈ ڈاوکنس ایوارڈ مل گیا

 

ممبئی (ویب ڈیسک)معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کو ان کی خدمات پر معتبر رچرڈ ڈاوکنس ایوارڈ سے نواز گیا ہے، جس پر ان کے بیٹے فرحان اختر بھی خوشی سے نہال ہیں اور یہ اعزاز ملنے پر اپنے والد کو مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر دل کو چھو جانے والے پیغام میں فرحان اختر نے اپنے والد کو تنقیدی سوچ اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے بحیثیت پہلے بھارتی ’رچرڈ ڈاوکنس ایوارڈ‘ ملنے پر مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ آپ واقعی اس ایوارڈ کے حق دار تھے اور یہ فخر کی بات ہے۔جاوید اخترکی اہلیہ معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی اس کامیابی پر اپنے شوہر کو مبارک باد دی ہے۔ایک انٹرویو میں جاوید اختر کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے،  کہنا تھا کہ وہ رچرڈ ڈاوکنس کے اس وقت سے پرستار ہیں جب  پہلی کتاب کا مطالعہ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain