تازہ تر ین

ور چو ئل فیشن شو میں طیا رہ حا دثہ کا شکا ر ماڈل زا را عا بد کو خرا ج تحسین

لاہو ر (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر جہاں اس وقت پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ منسوخ کرکے نئی فلموں کی نمائش بھی روک دی گئی ہے۔وہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار منفرد ورچوئل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کی جانب سے دیگر اداروں اور افراد کے تعاون سے 5 جون سے کیٹ واک کیئرز نامی تین روزہ فیشن شو کا آغاز کیا گیا تھا جس کا اختتام 7 جون کو ہوا۔
تین روزہ فیشن شو کے دوران بڑے بڑے فیشن برانڈز اور ڈیزائنرز کی مصنوعات پیش کی گئیں جب کہ فیشن شو کے دوسرے روز 6 جون کو گزشتہ ماہ مئی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے تباہ ہونے والے طیارے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔زارا عابد کو خراج تحسین پیش کرنے کے دوران ان کی یادگار تصاویر دکھائی گئیں اور ویڈیو میں ان کی موت پر معروف شخصیات کے تاثرات کو بھی دکھایا گیا ہے۔فیشن شو کے پہلے دن کھادی، ماہین کریم، عامر عدنان، ندا عزویر، ہما عدنان اور شمیل انصاری کی ملبوسات کو پیش کیا گیا۔ورچوئل فیشن شو کے دوسرے روز جنریشن، ثانیہ مستاکیہ، علی ذیشان، اسماعیل فرید، ایلان، حسین ریہار اورعاصم جوفا کی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔فیشن شو کے دوسرے دن ہی زارا عابد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain