تازہ تر ین

آن لائن کلاسز میں’جگاڑ ‘لگانے والی ٹیچر کے چرچے

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی ایک ٹیچر نے آن لائن کلاسز کے لیے موبائل کو جگاڑ لگاتے ہوئے ایسا سیٹ کیا کہ انٹرنیٹ صارفین ا±ن کی تعریفیں کیے بغیر نہ رہ سکے۔اس عالمی وبا کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ تعلیم کا ہے، واحد حل آن لائن کلاسز کا آپشن استعمال کرتے ہوئے اساتذہ کرام اور طالب علم دونوں ہی آئے دن نئی نئی مصیبتوں سے گزر رہے ہیں۔ایسے میں بھارتی شہر پونے سے تعلق رکھنے والی کیمسٹری کی ٹیچر مومیتا بی کی جانب سے کاروباری اور نوکریوں کے حصول کے لیے استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ’لنکڈ اِن ‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ میں بتایا کہ ’ ا±ن کے پاس ٹرائی پوڈ نہیں ہے جس میں وہ اپنا موبائل فون سیٹ کر کے بچوں کو لیکچر دیں سکیں، اسی لیے انہوں نے گھر سے آن لائن کلاسز لینے کے لیے یہ جگاڑ لگائی ہے۔‘


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain