تازہ تر ین

دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج، دیکھ کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے

ویب ڈیسک : انقرہ : ترکش آرٹسٹ نے دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج بناکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، اس شطرنج کا حجم ایک 0.35 انچ بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والے نیکاٹی کرکماذ نے عالمی ریکارڈ بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، اگر حوصلے بلند ہوں گے ثابت قدمی اور لگن حوصلوں کو کبھی پست نہیں ہونے دیتی۔

نکاٹی کرکماز کا کہنا ہے کہ یہ شطرنج عالمی ریکارڈ رکھنے والی شطرنج سے دو گناہ چھوٹا ہے، میں اسے تیار کرنے کےلیے گزشتہ چھ ماہ سے روزانہ 6 گھنٹے کام کررہا تھا۔

ترکش آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی چھوٹا شطرنج کھیلنے کے قابل ہے لیکن کھلاڑیوں کو بورڈ کو دیکھنے کےلیے مائیکرو اسکوپ کی ضرورت ہوگی اور اس کی مروں کو چلنے کےلیے خاص قسم کی چھڑی تیار کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترکش آرٹسٹ کو چھوٹی چیزیں تیار کرنے میں خاصی مہارت حاصل ہے اور وہ اس سے قبل 40 انتہائی چھوٹی اشیاء تیار کرچکے ہیں جنہیں نمائش کےلیے بھی پیش کیا گیا تھا۔

نکاٹی کماز کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی چھوٹے شطرنج تیار کرنے کے ثبوت گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو فراہم کریں گے تاکہ باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرسکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج تیار کرنے کا ریکارڈ امریکی آرٹسٹ آرا گزاریان کے پاس ہے جنہوں نے 0.6 انچ کا شطرنج تیار کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain