Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قومی مینزکراٹے چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی
    • فیصل آباد:تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
    • لاہور:موٹرسائیکل سوار شہری مارکیٹ سے سائیکل خرید کر لے جارہا ہے۔
    • امریکا کی یورپ کے نئے دفاعی نظام میں روس کو شامل کرنیکی تجویز
    • پنجاب پولیس کی سموگ’ فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری’ رواں سال 1766 مقدمات درج’1241ملزمان گرفتار
    • پنجاب پولیس کی سموگ’فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری
    • کراچی: واٹر پمپ پل پر ٹرک کے بریک فیل، پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ڈرائیور فرار
    • بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
    • کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال ڈسٹرکٹ سنٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔
    • بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
    • فیصل آباد:ڈکیتی،چوری اور چھینا جھپٹی کی نان سٹاپ 51 وارداتیں
    • کوئٹہ:بلدیہ ورکرز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران غیرقانونی تعمیر شدہ عمارت کو گرانے کے بعد ملبہ کی صفائی کررہے ہیں۔
    • فیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غفلت کے باعث مریض جاں بحق
    • گجرات،ہیڈ کلرک آفس میں ملزم زبیر25 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا ملاقات کر رہے ہیں۔
    • کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر پابندی عائد
    • کراچی، میررضا قتل کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی ملازمت سے برطرف
    • بخشی خانے کرپشن کا گڑھ عملہ کی مٹھی گرم قیدیوں کی من مانیاں
    • وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کے 89 ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے ہیں۔
    • ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے فضا انتہائی آلودہ تدراک کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کے حکومتی دعوے ٹھس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیا ہماری زمین بنجر صحرا میں بدل جائے گی؟

    By Daily Khabrainجون 18, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ویب ڈیسک : آج دنیا بھر میں صحرا زدگی اور قحط سے حفاظت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خشک سالی اور قحط کے اثرات میں کمی اور صحرا زدگی کے عمل کی روک تھام سے متعلق آگاہی و شعور بیدار کرنا ہے۔

    صحرا زدگی ایک ایسا عمل ہے جو ایک عام زمین کو آہستہ آہستہ خشک اور بنجر کردیتا ہے جس کے بعد ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ مکمل طور پر صحرا میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

    یہ عمل اس وقت شروع ہوتا ہے جب کسی علاقے میں خشک سالی پیدا ہوجائے، کسی مقام سے بڑے پیمانے پر جنگلات کو کاٹ دیا جائے، یا زراعت میں ایسے ناقص طریقہ کار اور کیمیائی ادویات استعمال کی جائیں جو زمین کی زرخیزی کو ختم کر کے اسے بنجر کردیں۔

    براعظم افریقہ اس وقت سب سے زیادہ صحرا زدگی سے متاثر ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں اس وقت 25 کروڑ افراد صحرا زدگی کے نقصانات سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک سو ممالک اور 1 ارب افراد صحرا زدگی کے خطرے کا شکار ہوجانے کی زد میں ہیں۔

    اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت کے مطابق دنیا بھر میں ہر 1 منٹ میں 23 ایکڑ زمین صحرا زدگی کا شکار ہو کر بنجر ہو رہی ہے۔

    عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں جاری خانہ جنگیاں بھی صحرا زدگی کو رونما کرنے کی ایک بڑی وجہ ہیں جو کسی علاقے کو پہلے قحط زدہ بناتی ہیں، زراعت کو نقصان پہنچاتی ہیں، پھر بالآخر وہ زمین صحرا میں تبدیل ہوجاتی ہے جہاں کچھ بھی اگانا ناممکن ہوجاتا ہے۔

    علاوہ ازیں دنیا بھر کے موسموں میں ہونے والا تغیر یعنی کلائمٹ چینج، شدید گرم درجہ حرارت اور پانی کے ذخائر میں تیزی سے ہوتی کمی بھی زمین کو خشک کر رہی ہے اور صحرا زدگی کا عمل تیز ہوتا جارہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق صحرا زدگی سے بچنے کا حل یہ ہے کہ زمینوں پر زیادہ سے زیادہ درخت اگائے جائیں تاکہ یہ زمین کو بنجر ہونے سے روک سکیں۔ اس کے لیے غیر آباد زمینیں بہترین ہیں جہاں کاشت کاری یا باغبانی کی جاسکتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.