تازہ تر ین

عمران خان عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کرمعیشت کوسہارا نہیں دے سکتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی(ویب ڈیسک) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر سہارا نہیں دے سکتے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے پیٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کرکے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا، جب پیٹرول سستا کیا تو قلت پیدا کی گئی اور کم قیمتوں کے ثمرات بھی عوام تک نہ پہنچ سکے، پیٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا مگر مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں، ایک ایسے وقت میں جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں، عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain