تازہ تر ین

بیٹے کا ماں پرتشدد کے واقعے پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس

راولپنڈی :(ویب ڈیسک)کے علاقے صادق آباد میں بیٹے کے ماں پر تشدد کے دلخراش واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے آر پی او راولپنڈی کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ ماں جیسی ہستی پر تشدد کرنے والے کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔واضح رہے کہ پنجاب کے شہر راوالپنڈی، تھانہ صادق آباد کی حدود میں بیٹے کی جانب سے ماں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔دوسری جانب راوالپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain