تازہ تر ین

محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد

(ویب ڈیسک)ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا ہے۔تفصیلات  کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ پر 2014 میں جائیداد چھپانے کے الزام میں بھاری ٹیکس عائدکیا ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  کرکٹر محمد حفیظ نے سال 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے ظاہر نہیں کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 روپے چھپانے پر وضاحت کے لیے متعدد بار مہلت دی تاہم محمد حفیظ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں  دیا ۔ایف بی آر کے مطابق قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔دوسری جانب کرکٹر محمد حفیظ نےٹیکس کے خلاف اپیل دائرکردی ہے۔دورہ انگلینڈ میں موجود محمد حفیظ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ سے واپسی کے بعد ایف بی آر کا قانونی سطح پر سامنا کریں گے۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے نومبر 2019 میں کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے الزام میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain