تازہ تر ین

’’نسیم اور شاہین جیسے بولرز کا ٹیم میں ہونا ہماری خوش قسمتی ہے‘‘

ڈربی( ویب ڈیسک ): ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی جیسے بولرز کا ٹیم میں ہونا ہماری خوش قسمتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ ٹیم میں فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے بولرز شامل ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ محمد عباس اور سہیل خان کے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد گراؤنڈ میں واپسی ایک چیلنج ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری خواہش اور کوشش ہوگی کہ  دورہ انگلینڈ میں کپتانی اوربیٹنگ کی ذمہ داریوں کو الگ الگ احسن طریقے سے نبھاؤں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میری کوشش ہوگی کہ میچ وننگ پرفامنس دوں، انگلینڈ کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا، اُن کا باؤلنگ اٹیک اپنی کنڈیشنز میں ہمیشہ ہی بہترین رہا ہے، ہمارے پاس بھی بہترین باؤلنگ کے آپشنز ہیں‘۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کا سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain