ٹھٹھہ: (ویب ڈیسک) کینجھر جھیل میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں کشتی الٹنے سے اس پر موجود افراد ڈوب گئے، جن میں سے 9 افراد اپنی جان کی بازی ہا رگئے تاہم باقی کو بچا لیا گیا ہے.
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کھینجر جیل میں کشتی الٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس وقت ریسکیو ٹیم کہاں تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جانی نقصان ہوا جو بہت تکلیف کی بات ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے