Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قبائلی عمائدین کا علاقائی ترقیاتی کونسل کے قیام الگ انتظامی نظام کا خیر مقدم
    • تھانہ جاتلی دوہرے قتل کا ملزم 12 سال بعد گرفتار
    • پنجاب کی سول و سیشن عدالتوں کے موسمِ سرما کے اوقات جاری
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نیوشاہین کے حوالے سے نوجوانوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 6 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • صرافی مارکیٹ 24 کیرٹ سونے کا نیا ریٹ 432000 روپے مقرر
    • جاتلی پولیس کی کارروائی، دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • ایبٹ آباد سے چکوال آکر لاپتہ ہونیوالے بچوں کی فائل فوٹوز۔
    • چکوال آنیوالی خاتون اپنے تین کمسن بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
    • جناح اقبال ساتھ ایشین فورم کے زیر اہتمام مستحق بیوہ خواتین میں راشن تقسیم
    • پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے: ڈاکٹر ظفر الدین
    • چک بیلی روڈ پر موٹر سائیکل اور سوزوکی پک اپ میں تصادم 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
    • مجرم گلفراز کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی
    • راولپنڈی، نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 9 سال قید، 1 لاکھ جرمانے کی سزا
    • کلریکل اسٹاف کی طویل تعیناتیوں پر شفاف انکوائری کا مطالبہ
    • ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
    • اسلام آباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ قیصر احمد شیخ پاکستان’ ملائیشیا کے تاجروں کی جانب سے دی گئی تقریب میں شریک ہیں۔
    • پتھرپیسنے والی فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ہلاکتوں پر معاوضہ ادا نہ کرنے کے خلاف درخواستوںپر محکمہ لیبر سے تفصیلات طلب
    • ریاض میں ہونیوالا خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کا سربراہی اجلاس ملتوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے

    By Daily Khabrainستمبر 8, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی(ویب ڈیسک): ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یوم بحریہ منایا جارہا ہے۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ دن پاک بحریہ کے ہیروز کی قربانیوں اور بہادری کے جذبے کے اعتراف کے طور پر منایا جاتا ہے جنہوں نے 1965 کی جنگ کے دوران جرأت اورشجاعت کی داستانیں رقم کیں۔

    7 اور 8 ستمبر 1965 کی رات کو پاک بحریہ کے 7 جہازوں پر مشتمل بحری بیڑے نے آپریشن کوڈ سومناتھ میں بھارتی بندرگاہ دوارکا دلیرانہ حملہ کیا اور بھارت کی اہم ساحلی تنصیبات اور ریڈار نظام کو تباہ کردیا

    اسی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی جانب سے پورے بھارتی فلیٹ کو ایک جگہ محصور کرکے رکھنا، اس دن کی قابل فخر یاد داشتیں ہیں۔

    اسی دن کی مناسبت سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود اور مفادات کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    یوم بحریہ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج پاک بحریہ کو خطے میں اور طاقتور بحری قوت اور سمندری سلامتی کے مشترکہ منصوبوں میں بین الاقوامی بحری افواج کے ایک اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے عالمی سلامتی کی کوششوں میں حصہ لینے کے لیے علاقائی سمندری سیکیورٹی کا اپنا پروگرام بھی شروع کیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اپنے بیان میں انہوں نے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

    اپنے پیغام میں سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے آغاز کے بعد سے پاک بحریہ اپنی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں اور گوادر پورٹ کی کامیابی اور سلامتی کے لیے اپنے کردار سے بخوبی آگاہ ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز یعنی 7 ستمبر کو ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا گیا تھا، جہاں غازیوں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

    اس سے قب 6 ستمبر کو ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا منایا گیا تھا، جہاں صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف کی جانب سے مادر وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

    یوم دفاع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں مرکزی تقریب میں یادگار شہدا پر حاضری دی تھی، پھول رکھے تھے اور فاتحہ خوانی کی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.