Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ بسنت 2027 ء کے 10 روزہ انعقاد کیخلاف درخواست غیر ضروری قرار دیتے مسترد
    • جائیداد تقسیم کیس’صرف رجسٹری کے ہونے سے ہر بات ثابت نہیں ہوتی:لاہور ہائیکورٹ
    • کینیڈین ہائی کمیشن اور کشف فائونڈیشن کی10سالہ شراکت داری مکمل
    • باجوڑ:ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں شہید ہونے والے باجوڑ کے نوجوان رضوان اللہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
    • راولپنڈی،ایم ڈی کیٹ امتحانات کے سوالیہ پیپرزامیدواروںسے واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار
    • سینئر وکیل اقبال دھینگل مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر مقرر
    • پنجاب کے میڈیکل کالجز سے افغان طلباء کو نکالنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • ملت ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
    • ملتان:نوجوان وینڈر اپنے سٹال پر فروخت کیلئے رکھی مچھلیوں پر تازہ پانی چھڑک رہا ہے۔
    • کالاشاہ کاکو سیمنٹ سے لدا ٹرک الٹ گیا ایک شخص جاں بحق، 2شدید زخمی
    • انگلینڈ، مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
    • بندرگاہوں پر خدمات کے دائرہ کار میں توسیع سے تجارتی سرگرمیاں بڑھائی جائیں
    • کینیڈا اور کشف فائونڈیشن کی 10سالہ شراکت داری مکمل ہونے پرتقریب کے شرکاء کا گروپ فوٹو۔
    • ٹرمپ کا ایران کے پیک ایکس ماؤنٹین پت حملے کا عندیہ 1291 حملے 430 حوثی ہلاک جاسوس طیارہ بھی تباہ
    • روس کاباغی ارمی افسر اپنے 300 اہلکار قتل کروا کر یوکرینی فوج میں شامل
    • سعودی اتحاد کی جانب سے حوثیوں کی طرف سے ینبع کی طرف داغا گیا برسٹک میزائل تباہ کرنے کا منظر۔
    • باکو:چین کے وزیر خارجہ وانگ پی اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگسے مصافحہ کر رہے ہیں
    • سیاسی رہنما گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر ناراض وفاقی وزراء
    • چین سے مسئلہ فلسطین کو صدی کی سب سے بڑی نا انصافی قرار دیدیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کی تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کی مخالفت

    By Daily Khabrainستمبر 8, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    (ویب ڈیسک)آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن (اے پی پی ایس ایف) نے پنجاب حکومت کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کی مخالف کردی۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی ایس ایف نے تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں دوبارہ کھولنے کے اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ‘تعلیم مخالف فعل’ قرار دیا۔

    اے پی پی ایس ایف کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے میں عدم سنجیدگی کا شکار ہے۔

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ ‘لاکھوں اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے ہمیں کون فنڈز دے گا’۔

    کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت کو اساتذہ کے لیے ایک ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہفتے میں 3 دن کلاس رکھنے کی اجازت دی لیکن ڈبل شفٹ چلانے سے منع کردیا.

    کاشف مرزا نے کہا کہ زیادہ تر اسکولوں میں تمام کلاسوں کے لیے کلاس روم نہیں ہیں اور صرف شام کی شفٹوں سے ہی اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

    پنجاب اساتذہ یونین کے جنرل سیکریٹری رانا لیاقت نے ڈان کو بتایا کہ حکومت کو چاہیے کہ پہلے سب سرکاری اسکولوں کے لیے ایک بجٹ جاری کرے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختص ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کسی بھی سرکاری اسکول میں درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کا آلہ نہیں ہے اور کون اساتذہ اور بچوں کو ماسک فراہم کرے گا۔

    پنجاب میں اسکولز کو ڈبل شفٹ کی اجازت نہیں ہوگی، صوبائی وزیر تعلیم

    گزشتہ روز حکومت پنجاب نے 15 ستمبر سے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری ادارے اس شیڈول کے مطابق کھلیں گے، جس کے تحت نویں سے 12 جماعت تک کے لیے 15 ستمبر سے اسکولز کھول دیے جائیں گے۔

    مراد راس کے مطابق چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے 22 ستمبر سے اسکولز کھلیں گے جبکہ نرسری سے پانچویں جماعت کے لیے 30 ستمبر سے کلاسز کا آغاز ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا تھا کہ کوئی ڈبل شفٹ نہیں ہوگی اور تمام نجی اور سرکاری اداروں کی جانب سے متبادل دن کے شیڈول پر عمل کیا جائے گا۔

    ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں واضح کیا تھا کہ تمام نجی و سرکاری اسکولز کو ایک دن میں صرف 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ متبادل دن میں دیگر 50 فیصد طلبہ بلائے جائیں گے، تاہم ایک دن میں ڈبل شفٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ایک اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق مختلف معاملات پر غور کیا گیا اور اس دوران مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کی تجاویز دی گئیں۔

    مزید یہ کہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وزارت صحت کی گائیڈلائنز کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے تحت تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے۔

    یاد رہے کہ ملک میں 26 فروری کو کورونا وائرس کے پہلے کیس کے بعد سب سے پہلے تعلیمی اداروں کی بندش دیکھنے میں آئی تھی، ابتدائی طور پر اداروں کو کچھ ہفتوں کے لیے بند کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اس میں کئی مرتبہ توسیع کی گئی اور آخری اعلان میں انہیں 15 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

    اگرچہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے باعث دیگر تمام شعبے تقریباً کھول دیے گئے ہیں تاہم تعلیمی ادارے بدستور بند رکھے گئے اور ان کے حوالے سے آج ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں اس عالمی وبا کے کیسز میں اگرچہ کمی ضرور ہوئی ہے تاہم اس کا خطرہ اب بھی برقرار ہے اور احتیاط نہ کرنے کی صورت میں اس کے بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.