Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی واقعات’ملزم کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست خارج
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ بسنت 2027 ء کے 10 روزہ انعقاد کیخلاف درخواست غیر ضروری قرار دیتے مسترد
    • جائیداد تقسیم کیس’صرف رجسٹری کے ہونے سے ہر بات ثابت نہیں ہوتی:لاہور ہائیکورٹ
    • کینیڈین ہائی کمیشن اور کشف فائونڈیشن کی10سالہ شراکت داری مکمل
    • باجوڑ:ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں شہید ہونے والے باجوڑ کے نوجوان رضوان اللہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
    • راولپنڈی،ایم ڈی کیٹ امتحانات کے سوالیہ پیپرزامیدواروںسے واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار
    • سینئر وکیل اقبال دھینگل مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر مقرر
    • پنجاب کے میڈیکل کالجز سے افغان طلباء کو نکالنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • ملت ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
    • ملتان:نوجوان وینڈر اپنے سٹال پر فروخت کیلئے رکھی مچھلیوں پر تازہ پانی چھڑک رہا ہے۔
    • کالاشاہ کاکو سیمنٹ سے لدا ٹرک الٹ گیا ایک شخص جاں بحق، 2شدید زخمی
    • انگلینڈ، مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
    • بندرگاہوں پر خدمات کے دائرہ کار میں توسیع سے تجارتی سرگرمیاں بڑھائی جائیں
    • کینیڈا اور کشف فائونڈیشن کی 10سالہ شراکت داری مکمل ہونے پرتقریب کے شرکاء کا گروپ فوٹو۔
    • ٹرمپ کا ایران کے پیک ایکس ماؤنٹین پت حملے کا عندیہ 1291 حملے 430 حوثی ہلاک جاسوس طیارہ بھی تباہ
    • روس کاباغی ارمی افسر اپنے 300 اہلکار قتل کروا کر یوکرینی فوج میں شامل
    • سعودی اتحاد کی جانب سے حوثیوں کی طرف سے ینبع کی طرف داغا گیا برسٹک میزائل تباہ کرنے کا منظر۔
    • باکو:چین کے وزیر خارجہ وانگ پی اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگسے مصافحہ کر رہے ہیں
    • سیاسی رہنما گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر ناراض وفاقی وزراء
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا

    By Daily Khabrainستمبر 8, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) انعام غنی کو پنجاب کا نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی سابق آئی جی شعیب دستگیر کے تبادلے کے بعد سامنے آئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے صوبے کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کیلئے نام طلب کئے تھے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر کلیم امام صرف تین ماہ آئی جی 13 جون 2018ء سے 11 ستمبر 2018، محمد طاہر 11 ستمبر 2018ء سے 15 اکتوبر 2018ء امجد جاوید سلیمی 15 اکتوبر 2018ء سے 17 اپریل 2019ء، کیپٹن (ر) عارف نواز خان 17 اپریل 2019ء سے 28 نومبر 2019ء آئی جی پنجاب رہے۔ شعیب دستگیر پانچویں آئی جی پنجاب تھے جو 28 نومبر 2019ء کو تعینات ہوئے۔

    ادھر سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کمانڈر کے خلاف بات کرکے رولز کی خلاف ورزی کی۔ قانون کے مطابق کارروائی ہوتی تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

    ذرائع کے مطابق یہ سارا تنازع بغیر مشاورت سی سی پی او لاہور کی تعیناتی پر پیدا ہوا تھا۔ شعیب دستگیر نے جمعہ کو وزیراعظم پاکستان سے سی سی پی او کی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ بغیر مشاورت سی سی پی او لاہور کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔ اس پر وزیراعظم نے آئی جی کو وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ہدایت کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سٹی چیف پولیس افسر (سی سی پی او) عمر شیخ اور آئی جی شعیب دستگیر کے درمیان تنازع کے بعد شعیب دستگیر کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا گیا تھا۔

    آئی جی کیساتھ ون آن ون ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار مصالحت کی کوشش کرتے رہے۔ تاہم اس کے بعد بھی آئی جی پنجاب دفتر بھی نہیں آئے۔ جس کے باعث دو روز تک آئی جی آفس پنجاب میں کام بند رہا۔

    دوسری جانب سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے آئی جی پنجاب سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شعیب دستگیر میرے سینئر افسر اور کمانڈر ہیں۔ پولیس فورس میں ڈسپلن کیلئے جی پی ایس لوکیشن مانگی ہے۔ آئی جی مجھے لوکیشن کا کہیں گے تو میں ضرور دوں گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں میں لوگ ذاتی کام کرتے تھے، اسی لیے پانچ سال پورے کر لیتے تھے۔ موجودہ حکومت میں جو کام نہیں کرتا، اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ صرف پانچ نہیں، 500 تبدیلیاں بھی کرنا پڑیں تو کرینگے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.