صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری طبقے کے تعاون سے معاشی ترقی کے وژن کو یقینی بنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں کراچی کے انفراسٹرکچر کی بحالی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے اور صدر مملکت کی جانب سے صنعتکاروں کو پروپوزل بھیجنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
متعلقہ خبر
صدر مملکت کراچی کے دورے پر پہنچ گئے
صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے دورے پر پہنچ گئے…
دوران ملاقات صنعتکاروں کی جانب سے صنعتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے ہر ایسوسی ایشن کیلئے ڈیولپمنٹ فنڈ مانگ لیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صنعتکاروں کی ایسوسی ایشن کو فی ایسوسی ایشن 2 ارب روپے دئیے جائیں۔
ملاقات میں صنعتکاروں کی جانب سے صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ براہ راست رقم ایسوسی ایشن کے فنڈ میں جاری کی جائیں کیونکہ جاری کردہ رقم فوری طور پر متعلقہ انڈسٹریل زون میں خرچ کی جائیگی۔
مزید صنعتکاروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں میں بجلی گیس شیڈنگ مکمل ختم کی جائے
یاد رہے کہ گورنر ہاؤس میں مختلف ایسوسی ایشن کے نمائندگان سمیت فیڈریشن چیمبر کے نمائندے بھی ملاقات میں شریک تھے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد سے کراچی دورے کے لئے پہنچ گئے ہیں، اپنے دورے کے دوران صدر مملکت بزنس کمیونٹی سمیت سیاسی سماجی شخصیات سے میٹنگ کرنی تھی۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملک کی جانب سے کراچی کے مسائل سمیت دیگر ایم معاملت پر اہم بیٹھک کرینگے، صدر عارف علوی کی اہم ملاقاتیں اور اجلاس کل سے گورنر ہائوس میں شروع ہونگی۔
