لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چینل ۵ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے والد کا سائیکلوں کا کاروبار تھا اور وہ سائیکل باہر سے منگوا بیچتے تھے۔ نواز شریف نے اے پی سی میں کوئی انہونی بات نہیں کی تنقید کرنے والوں کو عمران خان کی بھارت جا کر افواج کیخلاف جو ہرزہ سرائی کی تھی وہ بھی دیکھنی چاہیے جو نواز شریف کی تقریر سے سو گنا زائد تھی۔ ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے بات اداروں کی نہیں بلکہ ان میں موجود چند لوگوں کی ہوئی ہے۔ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان نے ٹرمپ سے بھی امریکہ جا کر کہا تھا ہماری ایجنسیوں کو اسامہ بن لادن کا علم تھا۔
