تازہ تر ین

آئی سی سی ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ،ہیڈکوارٹر بند

سٹا ف گھر سے کام جاری رکھے گا ،آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ محفو ظ ہے :ترجمان

لاہور،دبئی (ویب ڈیسک ) کورونا سے بچنے کے لئے پوری دنیا میں کرکٹ بند کرنے والا،پھر بائیو سیکیور ببل میں درجنوں حفاظتی انتظامات کی شرط لگانے والا کرکٹ کی ہیڈ کوارٹر خود ہی کورونا کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ کوویڈ نے دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔کرکٹ کی گلوبل باڈی کے اپنے عملے میں سے کچھ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اورمتاثرہ افراد فوری طور پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔آئی سی سی ہیڈکوارٹر اب کچھ دن کےلئے بند رہے گا اور عملہ کوگھر سے کام کرنے کا کہا گیا ہے، کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پورے ہیڈ کوارٹر کی سکریننگ کی جارہی ہے اور سب کے دوبارہ ٹیسٹ لئے جائیں گے ۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کے لئے اطمینان بخش خبر یہ ہے کہ ہیڈ کوارٹر سے ذرا فاصلے پر موجود آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی محفوظ ہے اور وہاں جاری آئی پی ایل متاثر نہیں ہوگی کیونکہ 8 میں سے 6 ٹیمیں اسی اکیڈمی میں پریکٹس کر رہی ہیں۔

آئی سی سی نے اگرچہ تاحال تصدیق نہیں کی ہے لیکن ایک سینئر ممبر نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ ایسے ہی کچھ معاملات دیکھنے میں آئے ہیں ، عالمی ادارہ کسی بھی قسم کی صورتحال کے لئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا تمام متاثرہ عملہ مقامی پروٹوکول کے مطابق قرنطینہ میں چلے گئے اور جو ان سے رابطہ میں تھے،وہ اس وقت سکریننگ کی لپیٹ میں ہیں ۔ امکان ہے کہ آئی سی سی عملہ اب گھر سے کام کرے گا ، متحدہ عرب امارات کے رولز کے مطابق دفتر کے احاطے کو مکمل طور پر صاف ستھرا کرنا ضروری ہے۔ اس وقت دبئی میں آئی پی ایل کی 6 ٹیمیں موجود ہیں اور وہ دبئی سپورٹس سٹی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں پریکٹس سہولیات استعمال کررہی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain