تازہ تر ین

بھارتی اداکارہ ثنا خان کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

ممبئی : معروف بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے طویل پیغام میں کہا کہ آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر رہی ہوں، میں سالوں سے شوبز (فلم انڈسٹری) کی زندگی گزار رہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لیے میں ان کی شکر گزرا ہوں لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟۔
ثناء خان نے لکھا کہ کیا اس پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں‘؟ان کا کہنا تھا کہ ’کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اسے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟ ان دو سوالوں کےجواب میں مدت سے تلاش کر رہی ہوں، خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟

اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain