تازہ تر ین

کاش ننھی زینب کا خون چیخ چیخ کردرندوں کوہمیشہ کیلئے تکلیف دے، عدنان صدیقی

کراچی: زیادتی کے بعد قتل ہونے والی چارسدہ کی ڈھائی سالہ زینب کے لیے شوبز فنکاروں نے آواز اٹھاتے ہوئے حکومت سے ایک بار پھر زیادتی کے مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روزچارسدہ میں اغوا کی گئی ڈھائی سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش ملی تھی ۔ بچی کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی تھی۔ معصوم زینب کو درندہ نما شخص نے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھرنہایت بے رحمی سے اس کا پیٹ اورسینہ تیزدھارآلے سے کاٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کے بعد ٹوئٹرپرجسٹس فار زینب کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا تھا جہاں لوگ معصوم بچیوں کو اپنا ہوس کا نشانہ بنانے والے مجرمان کوکڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ شوبزسے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر ایک اور زینب اور جسٹس فار زینب کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کاش ننھی زینب کا خون چیخ چیخ کر ان درندوں کو ہمیشہ کے لیے تکلیف دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain