Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہنگائی روکنا ٹائیگر فورس کی ذمہ داری،روزانہ آٹا چینی اور گھی کی قیمتیں چیک کریں:عمران خان

    By Daily Khabrainاکتوبر 12, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس (سی آر ٹی ایف) کے رضاکاروں کو اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی کرنے اور انہیں پورٹل پر شائع کرنے کی ذمہ داری دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے مستقبل کے طریقہ کار کے بارے میں آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے کنویشن میں گفتگو کریں گے۔

     ٹائیگر فورس حکومت کی جانب سے کووِڈ 19 عالمی وبا کے دوران اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

    وزیراعظم کی جانب سے ٹائیگر فورس کو قیمتوں کی نگرانی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تنازع کو جنم سے سکتا ہے کیوں کہ اپوزیشن اور قانونی ماہرین پہلے ہیں بغیر کسی قانونی جواز کے کام پر سوالات اٹھا چکے ہیں۔

    وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان ان کے اس عزم کے اظہار کے ایک روز بعد سامنے آیا کہ وہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے جبکہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور مہنگائی ان کے ایجنڈے کے اہم نکات میں سے ایک ہے۔

    وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ ایک حکمت عملی تشکیل دیں گے اور آج سے شروع ہونے والے ہفتے سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرنے کے لیے تمام ریاستی اداروں اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

    ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم نے عوام کو بتایا کہ حکومت قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہی ہے۔

    اس ضمن میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’پیر(آج) سےشروع ہونے والے ہفتے میں ہماری حکومت اشیائےخورونوش سستی کرنےکے لیے تمام ریاستی وسائل بروئےکار لائے گی، ہم پہلے ہی مہنگائی کےعوامل کاجائزہ لیتے ہوئے تعین کررہے ہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے، مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی و اسمگلنگ وغیرہ اسکا سبب ہیں یا دالوں اور پام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں اس کی وجہ ہیں۔

    گزشتہ ہفتے ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ملک کے متعدد وزرا نے قیمتوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ مہنگائی کم کی جائے تا کہ اپوزیشن کو حکومت مخالف مہم کے دوران اس ایشو کا استحصال کرنے سے روکا جاسکے۔

    رپورٹس کے مطابق کچھ وزرا نے وزیراعظم کی معاشی ٹیم کے غیر منتخب اراکین پر تنقید کی اور شکایت کی کہ منتخب افراد کو عوام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز،انجینئرز،وکلا اور ریٹائرڈ فوجی اہلکار شامل ہیں،ان کے علاوہ 3 لاکھ سے زائد طلبہ، ایک لاکھ 33 ہزار سماجی کارکن، 50 ہزار ڈاکٹرز، 40 ہزار اساتذہ اور 17 ہزار ہیلتھ ورکرز اس فورس کا حصہ ہیں۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی چال قرار دیا اور عوام تک مدد پہنچانے کے لیے مقامی حکومتوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس حکومت کی کسی ہدایت کو نافذ نہیں کرسکتی کیوں کہ اسے بغیر کسی قانونی طریقہ کار کے تشکیل دیا گیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر

      سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا

      برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.