Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گلگت-بلتستان انتخابات: مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیے

    By Daily Khabrainاکتوبر 12, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نارووال(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت-بلتستان (جی بی) میں 16 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے 18 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔ مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمٰن جی بی حلقہ نمبر 2 (سی این 2) سے امیدوار ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلٰی نے گزشتہ 5 سالوں میں جی بی کو مثالی قیادت فراہم کی اور ریکارڈ ترقیاتی کام انجام دیے۔

     

    احسن اقبال نے بتایا کہ ذوالفقار علی (سی این 3)، انجینئر عارف حسین (سی این ۔4)، سجاد حسین (سی این 5)، ریحان شاہ (سی این ۔6)، حاجی اکبر (سی این ۔7)، ایڈووکیٹ غلام حسین (سی این 10)، انجینئر شبیر حسین (سی این 11)، محمد طاہر (سی این 12)، رانا فرمان علی (سی این 13)، عبدالوحید واجد (سی این 15)، انجینئر محمد انور (سی این 16)، عالم (سی این 17)، عاطف سلمان (سی این 19)، رضا الحق (سی این 21)، غلام حسین (سی این 23) اور انجینئر منظور حسین (سی این 24) سے امیدوار ہوں گے۔

    سی این 18 اور سی این 22 کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دیگر حلقوں کے لیے پارٹی ٹکٹ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام نے پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دیں، ’جی بی میں شاید ہی کوئی گاؤں ہے جس میں کسی شہید کی قبر نہیں ہے، یہ خطہ پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ چین اور پاکستان کا دروازہ ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں جی بی کا کلیدی کردار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جی بی کے عوام کو نمائندگی کا حق دلانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، عوام صاف اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی یہ حق حاصل کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر سے متعلق ملک کے مؤقف کو نقصان پہنچایا ہے اور اب یہ جی بی کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے جی بی کے ترقیاتی بجٹ کو دگنا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ جی بی کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ جی بی انتخابات میں ’متوقع دھاندلی‘ کے بارے میں کچھ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے اٹھائے جانے والے شور کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جی بی پولس میں دھاندلی کے امکان کے بارے میں پائے جانے والے خدشات کے ردعمل میں انہوں نے رہنماؤں سے انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی خرابی کی نشاندہی کرنے کو کہا اور کہا کہ ’ہم اس کو ٹھیک کریں گے‘۔

    عہدیدار نے گلگت میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما جی بی انتخابات کے انتظامات سے مطمئن ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کو جی بی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔

    انہوں نے تجویز پیش کی کہ جی بی سے باہر کے رہنما پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے یہاں آنے سے گریز کریں۔

    جمعہ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے خبردار کیا تھا کہ جی بی انتخابات میں دھاندلی کا کوئی اقدام اس کی پارٹی کی طرف سے سخت ردعمل کا باعث بنے گا جس میں اسلام آباد کا محاصرہ اور شہر میں دھرنا بھی شامل ہے۔

    کراچی میں بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے جی بی میں پرامن اور شفاف انتخابات کے حوالے سے متعلقہ افسران کے بیانات کا خیرمقدم کیا تاہم کہا کہ ’اگر یقین دہانیوں کو عملی شکل دینے میں ناکام ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اپنی پارٹی کی حکمت عملی کے بارے میں واضح ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی ان انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو میں ذاتی طور پر جی بی کے لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جاؤں گا، ہم اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوں گے اور انصاف ملنے تک واپس نہیں آئیں گے‘۔

    مسلم لیگ (ن) نے بھی انتخابات میں دھاندلی کے لیے کسی بھی قسم کی کوشش کے خلاف وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے۔

    احسن اقبال نے چند ہفتوں قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان کا مفاد جی بی میں آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے میں ہے، پاکستان جی بی میں کسی بھی طرح کے سیاسی تنازع کا متحمل نہیں ہوسکتا جو خطے میں پہلے ہی فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اور بہت سے ممالک فائدہ اٹھانے کے لیے اس پر نگاہ ڈال رہے ہیں‘۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر

      سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا

      برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.