Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا گرفتاریوں کے خلاف ہنگامی منصوبہ تیار

    By Daily Khabrainاکتوبر 12, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک): اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے منصوبہ بنایا ہے کہ اگر پہلے جلسے سے قبل ان کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ بڑھا کر گوجرانوالہ اور اس سے ملحقہ علاقوں تک کردیں گے۔

    یاد رہے کہ 11 جماعتوں کے اتحاد کی صورت میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہونا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے سینئر رہنماؤں نے کہا کہ اگرچہ گرفتاریوں کے امکانات کم ہیں تاہم انہوں نے گرفتاریوں کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے فکرمندوں کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ایک سینئر رہنما نے ڈان کو بتایا کہ ’پی ڈی ایم کے 15 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں گرفتاریوں کے بعد کی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائے گی لیکن ہنگامی منصوبے کے طور پر، گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں سے گوجرانوالہ جلسے کے لیے جانے والے شرکا کو علاقوں کی اہم سڑکوں پر دھرنا دینے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید یہ کہ یہ وہ وقت ہوگا جب احتجاج کا اثر پورے خطے میں پھیلائیں گے‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی خراب صورتحال میں کسی بھی غیر آئینی اقدام سے ہوشیار رہتے ہوئے اپوزیشن کی یہی کوشش ہے کہ سیاسی کارکنان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، اپوزیشن یا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے درمیان کوئی جھڑپ نہ ہو۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر پرویز رشید کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اس کی نگرانی کریں تاکہ صورتحال کسی بھی قسم کے تصادم کی طرف نہ جائے، ان کے بقول مسلم لیگ کا ماننا ہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ اپوزیشن کو قانون نافذ کرنے والوں کے سامنے لاکھڑا کیا جائے۔

    ادھر گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر نے ابھی تک اپوزیشن کی جناح گراؤنڈ میں جلسے کی درخواست منظور نہیں کی ہے۔

    دوسری جانب ملتان کے تجربہ کار سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ انتظامیہ کے معمول کے ہتھکنڈے ہیں کہ منتظمین کو تیاری کے لیے کم سے کم وقت دینے کے لیے اجازت دینے کے معاملے کو آخری وقت تک ٹالتے رہتے ہیں۔

    اپنے ماضی کے تجربات کو یاد کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اپوزیشن کو اجلاس سے روکنے کے لیے اسٹیڈیم میں پانی چھوڑ دیا جائے لیکن یہ حکومت کے خلاف ہی جائے گا، جیسا کہ جی ٹی روڈ ایک بہتر مقام ہوگا یہ تاثر دینے کے کہ عوام بہت بڑی تعداد میں نکلی ہے۔

    علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما نے بتایا کہ میاں نواز شریف گوجرانوالہ کے جلسے سے سیٹلائٹ لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جس کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جاتی امرا اور اس کے راستے پر اس ریلی کی قیادت کریں گی، آیا یہ ریلی شہر کے درمیان سے گزرے گی یا بائی پاس کرے گی اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب لالہ موسیٰ سے پیپلز پارٹی (پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ریلی کی قیادت کریں گے، جہاں وہ ایک دن پہلے اسلام آباد سے پہنچیں گے۔

    یہ ریلی آدھے گھنٹے وزیرآباد میں رکے گی جہاں پی پی کے ایک امیدوار پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی نشست کے لیے کھڑے ہیں۔

    مزید یہ کہ سیالکوٹ، شیخوپورہ اور لاہور سے پی پی کے قافلے چیئرمین کی ریلی کے بجائے سیدھے جلسے کے مقام پر پہنچیں گے۔

    علاوہ ازیں سیاسی مبصرین یا تجزیہ کار گوجرانوالہ میں اپوزیشن کے ایک اچھے شو کی امید کررہے ہیں، لاہور کے بعد یہ علاقہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور 2018 کے انتخابات میں یہاں سے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں جیتیں تھیں۔

    اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام (ف) اس اتحاد کی تیسری بڑی جماعت ہے، جسے ایک مدرسے سے 15 ہزار طلبہ کی طاقت حاصل ہے جبکہ اس جماعت نے 2012 میں یہاں سے نشست بھی جیتی تھی۔

    مزید برآں پیپلز پارٹی کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ 1980 میں اقتدار میں رہنے والی یہ جماعت بھی اچھے شو کی کوشش کررہی ہے جبکہ اب تک پی پی نے 16 اکتوبر کے لیے عوام کو نہیں صرف قیادت کو متحرک کیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان

      سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      تازہ ترین

      وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.