اشیائے ضروریہ میں خود ساختہ اضافےپر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا،عوام کو منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کو قیمتوں کی موجود صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ نرخوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اشیاء کی مقررہ قيمت پر فراہمی یقینی بنانے کے موثر اقدامات پرغور کیا جائے گا۔

