تازہ تر ین

برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، شاہ محمود قریشی

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر  نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، کورونا وباء کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور گہرے دو طرفہ تعلقات موجود ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ  برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ہم اس شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے متمنی ہیں۔

وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو  بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے مستقل حل  کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ  پاکستان نے جس حکمت عملی سے کورونا وبا ءکے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے  افغانستان میں قیام امن  کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو  بھی سراہا۔

دوران ملاقات، ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم  اور سیاحت  کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی۔

 برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کو سراہتے ہوئے، اپنے حالیہ دورہ ء شمالی علاقہ جات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain