راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار شہید ہوئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار تنویر شہید ہوگئے جب کہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔

