Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ رکی تو ہم زندگی و معاش دونوں سے محروم ہوجائیں گے‘

    By Daily Khabrainاکتوبر 20, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں لوگ کورونا وائرس کے خلاف تمام اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کو ’لاپرواہی سے نظرانداز کرکے اجتماعی غلطی کر رہے ہیں‘، جس کے نتائج اموات میں اضافے کی صورت میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ گزشتہ ہفتے کووڈ کی اموات کی یومیہ تعداد 12 رہی جو گزشتہ کچھ ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد اضافہ ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر لوگ ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رکھتے رہے تو ’ہم اپنی زندگیوں اور معاش دونوں سے محروم ہوجائیں گے‘۔

    ادھر وفاقی وزیر کی بات پر وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے تسلیم کیا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے۔

    انہوں نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ افسوس کی بات ہے کہ لوگوں نے تمام عوامی مقامات خاص طور پر مارکیٹس، دفاتر اور ریسٹورنٹس وغیرہ میں ماسکس پہننا چھوڑ دیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ماسک نہ پہننا انتہائی خود غرضی کا کام ہے کیونکہ اس سے نہ صرف آپ خود کو بلکہ اپنے گھر والوں، ساتھیوں، کام کرنے والوں اور ہر اس کو خطرے میں ڈال رہے جو آپ سے رابطے میں آیا ہو۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے ملک میں کورونا وائرس سے ہوئی اموات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اتوار کو پنجاب میں جولائی کے بعد پہلی مرتبہ اموات دو ہندسوں میں پہنچ گئیں۔

    یہی نہیں بلکہ 17 اکتوبر کو ملک بھر میں 17 اموات ریکارڈ کی گئیں جو تقریباً ایک ماہ بعد رپورٹ ہوئیں تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل یہ تعداد 15 رہی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی پہلی لہر سے دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی بہتر طریقے سے نمٹا اور یہاں کیسز کی مجموعی تعداد میں سے 95 فیصد صحتیاب ہوگئے تاہم دوسری لہر کا خطرہ اب بھی منڈلا رہا ہے۔

    ملک میں موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جاچکا ہے اور حکام کی جانب سے شہریوں پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان بھی آئندہ مہینوں میں ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر زیادہ آبادی والے علاقوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔

    گزشتہ روز تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ ان دو مہینوں اکتوبر اور نومبر میں فیصل آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور گوجرانوالہ جیسے شہروں جہاں آبادی زیادہ ہے کورونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کیسز میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ یہ تیزی سے نہیں بڑھیں گے جبکہ ہم ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے قوم پر زور دیا تھا کہ وہ بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ کورونا ایس او پیز کو سنجیدگی سے لیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے واضح اشارے ملے ہیں اور گزشتہ روز (14 اکتوبر) کو ملک میں 2.37 فیصد کیسز مثبت آئے جو 50 دن میں سب سے زیادہ مثبت شرح اور آخری مرتبہ 23 اگست کو یہ شرح دیکھی گئی تھی۔

    انہوں نے اسی ہفتے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ رواں ہفتے کے ابتدائی 4 روز میں کورونا وائرس کی اوسطاً اموات یومیہ 11 رہی جو 10 اگست کے ہفتے کے بعد سے سب سے زیادہ تھی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کورونا کے بڑھنے کے واضح اشارے موجود ہیں، مظفرآباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز بہت زیادہ ہیں جبکہ کراچی میں بھی یہ تعداد زیادہ ہے، اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد میں یہ بڑھ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ فروری میں اس عالمی وبا کے پہلے کیس کے بعد سے اگست تک ملک میں مکمل و اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کافی وقت تک تعلیمی اداروں کی بندش، عوامی اجتماعات پر پابندی، کاروباری سرگرمیوں کی معطلی سمیت دیگر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    اگست کے مہینے میں یہ پابندیاں تقریباً مکمل طور پر ختم کردی گئیں تھی جبکہ ستمبر سے تعلیمی اداروں اور شادی ہالز جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے انہیں بھی ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    تاہم ستمبر کے وسط سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہونا شروع ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جبکہ عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں تقریبات سے متعلق گائڈ لائنز بھی جاری کی گئی، جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.