تازہ تر ین

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

(ویب ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریف کریں گے۔

سندھ پولیس کے ردعمل سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو مزار قائد پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوا دیے جس کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے پہنچ گئے۔

19 اکتوبر کی صبح پولیس نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا جس پر وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر  کی گرفتاری میں وفاق کا ہاتھ ہے، اس کا سندھ حکومت یا پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

20 اکتوبر کو آئی جی سندھ، تین ڈی آئی جیز اور 25 ایڈیشنل آئی جیز سمیت پولیس کے 60 کے قریب افسران نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر چھٹیوں کی درخواست دیدی تاہم بعدازاں چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی مشتاق مہر سے ملاقات کے بعد پولیس نے چھٹیوں کی درخواست مشروط طور پر واپس لے لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain