تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں قائد اعظم، عمران خان کی تصویریں لگ گئیں

سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں صدر پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور قائداعظم محمد علی جناح کی تصاویر اور بیانات پرمبنی پوسٹر لگ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے 27اکتوبر کے بھارت کے تقسیم ہند کے وقت کے غاصبانہ اقدام کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں پوسٹر ز آویزاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹرز پر صدر عارف علوی کی تصویرکے ساتھ’ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے

‘ اور وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ ‘کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے’ کے بیانات بھی درج ہیں۔مقبوضہ وادی میں27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔خیال رہےکہ 27 اکتوبر1947 کو بھارتی افواج نے وادی کشمیر پر جارحیت کر کے ناجائز قبضہ کیا تھا۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain