تازہ تر ین

نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دھمکی آمیز پیغام، پولیس تحقیقات شروع

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

دھمکی آمیز پیغام برطانیہ کے نمبر سے حسن نواز کو واٹس ایپ پر بھیجا گیا جس پر شریف فیملی نے لندن پولیس کو رپورٹ کی تاہم یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ انہیں کیا دھمکی دی گئی ہے۔

پولیس نے حسن نواز سے ملاقات کرکے تفصیلات معلوم کرکےتحقیقات شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز زشریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کردی ہیں جس کے باعث حسن نواز کے دفتر کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain