تازہ تر ین

15مارچ کو اسلام فوبیہ کیخلاف عالمی دن منایا جائے ورنہ دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا:شاہ محمود قریشی

پاکستان او ائی سی کے اجلاس میں قرار داد پیش کرنے کا ارادہ رکھتاہے اور وہ ہی قرار داد جنرل اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
اپوزیشن دشمن کے بیانیے کو ہوا دے رہی ہے۔کسی اپوزیشن لیڈر نے آزاد بلوچستان کے مطالبے کی مذمت نہیں کی۔لاہور(ویب ڈیسک)چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام”ضیاءشاہد کے ساتھ”میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلام مخالف مہم پر اجتماعی فیصلے کا وقت آگیا، فرانس کے سفیر کو آج دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے جہاں ان سے اسلام مخالف مہم پر احتجاج کیا جائے گا۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہذب ملکوں کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، پاکستان کے عوام اورحکومت کے جذبات فرانسیسی سفیرکے سامنے رکھے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہولوکاسٹ کیخلاف مہم پر معاشروں نے پابندی لگائی، وقت آگیا ہے کہ اب اس معاملے پر بھی اجتماعی فیصلہ ہونا چاہیے، نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں قرارداد پیش کروں گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قرارداد کا مقصد مسلم امہ کو یکجا کرنا اور احساس دلانا ہے اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے، قرارداد کا مقصد ایسی اشاعت پر قانونی طور پر پابندیاں لگوانا ہے اور اسلاموفوبیا کے خلاف تمام دنیا کے مذاہب اور لوگ یکجا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکوں کے پروگرام کی کوشش کی،ان کے مجوزہ پروگرام پر میں نے مذمتی بیان جاری کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا بڑھتاہوا ٹرینڈ ہے جس کی نشاندہی وزیراعظم عمران خان نے کی،انہوں نے اپنی یو این تقریر میں کہا تھا کہ رجحان پر قابو نہ پایا تو معاملات بگڑیں گے۔

کے اسلام فوبیہ کے خیلاف ہمارا موقف واضح ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain