لاہور(ویب ڈیسک): کورونا وائرس کی دوسری لہرکے باعث پنجاب کے مزید6شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، لاہور کے 12علاقے سِیل کردیئے گئے،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہےتاہم لاہور، راولپنڈی، بھکر، ملتان، بہاولپور اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
لاہور میں ویلنشیاء ٹاؤن، پیراگون سٹی اور جوہر ٹاؤن کے علاقے جبکہ ڈی ایج اے فیز 1، 3 اور 4 سیکٹر کے مختلف بلاکس میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور اور لیبارٹریز 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔
دودھ، چکن و گوشت کی شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ گروسری و جنرل اسٹورز، آٹا چکی، فروٹ اور سبزی کی دوکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی،تندور اور پیڑول پمپس بھی صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کام کر سکیں گے