Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ہر صورت عمل ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

    By Daily Khabrainدسمبر 1, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت چاہتی ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے تناظر میں منصفانہ ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں اور اس کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ہر صورت عمل ہوگا۔

    وفاقی دارالحکومت میں عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    سماعت کے دوران وزارت قانون و انصاف کی جانب سے اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل بیرسٹر شاہ نواز نون بھی اس دوران موجود تھے۔

    اس موقع پر چیف جسٹس نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل سے پوچھا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت کا کیا موقف ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ نئی دہلی میں کلبھوشن کیس میں وکیل مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس جاری ہے۔

    وکیل نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشن کہتا ہے کہ جب ہم تیار تھے اس وقت ہمیں متعلق دستاویزات نہیں دی گئیں، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت چاہتی ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے تناظر میں منصفانہ ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کلبھوشن کیس میں منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنائیں، کلبھوشن کیس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر ہر صورت عمل ہوگا۔

    سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان، بھارت کو کلبھوشن یادیو تک تیسری قونصلر رسائی دینے کے لیے تیار ہے، پاکستان بار بار تیسری قونصلر رسائی کی پیش کش کر چکا ہے، جس پر ہائی کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس متعلق کسی فیصلے پر پہنچنے کے لیے 3ہفتے کا وقت دیا جائے۔

    اس موقع پر ایک بھارتی قیدی محمد اسمٰعیل کی بھارت واپسی کی درخواست کا معاملہ بھی آیا، جس پر ہائی کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ بھارتی شہری محمد اسمٰعیل کی رہائی چاہتی ہے۔

    اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر سزا مکمل ہو گئی ہے تو پھر قیدی کو رہا ہونا چاہیے، اس پر وکیل نے کہا کہ یہ تو مثبت پیش رفت ہے، تاہم اس دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ابھی اس معاملے کو مزید دیکھنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ سماعت پرعدالت کو اس سے متعلق واضح طور پر بتایا جائے گا۔

    سماعت کے دوران بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے کہا کہ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ وہ عدالت کے سامنے کیوں پیش ہونا چاہتے ہیں؟

    اس پر وکیل نے جواب دیا کہ ڈپٹی ہائی کمشنر عدالت میں پیش ہو کر وکیل کی خدمات لینے سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں، اس پر اٹارنی جنرل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے وکیل کے بغیر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی مخالفت کی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے وکیل مقرر کرے، پھر وکیل عدالت کے سامنے پیش ہو کر کسی آفیشل کے پیش ہونے کی استدعا کرسکتا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد ضروری ہے۔

    اس پر جواب دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کے کہا کہ عدالت کو آئندہ سماعت پر بھارت وکیل کی خدمات لینا چاہتا ہے یا نہیں، اس بارے میں آگاہ کیا جائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ

      لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق

      ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.