Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ماحولیاتی فیس وصول کرنا ہمارا قانونی حق ہے: ایران
    • مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ
    • ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ابھی ہم نے استعفے نہیں مانگے اور استعفوں کے انبار لگ گئے، مریم نواز

    By Daily Khabrainدسمبر 10, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ابھی ہم نے استعفے نہیں مانگے اور استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں۔

    لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ‘لاہور کا جلسہ تو 13دسمبر کو ہے لیکن آج لاہور میں قدم قدم پر جلسہ ہو رہا ہے، اب جعلی حکومت اور مہنگائی کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔’

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، اب ان سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن سن لو نواز شریف تمہیں این آر او نہیں دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے باضابطہ استعفے نہیں مانگے اور میرے گھر پر استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں، لاہور والوں کا کیا فیصلہ ہے؟ جعلی اسمبلیوں میں بیٹھیں یا استعفیٰ دیں، اب آندھی آئے یا طوفان اب مینار پاکستان جلسے میں ملاقات ہوگی۔

    قبل ازیں ریلی کے لیے جاتی امرا سے روانہ ہوتے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘ایک انسان جس کا نام عمران خان ہے وہ ڈھائی سال سے کہتا رہا کہ میں این آر او نہیں دوں گا، آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے آج کے اخبارات دیکھ لیں کہ وہ شخص ہاتھ جوڑ کر مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے، اللہ تعالیٰ یہ ذلت کسی کو نہ دکھائے.’

    انہوں نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ ‘ڈی جے بٹ کبھی عمران خان کے ساتھی ہوا کرتے تھے، آج ان پر وقت آیا تو عمران خان نے ہمیشہ کی طرح اپنے لوگوں سے دھوکا کیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔’

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے تھے کہ آپ کا مقابلہ پی ڈی ایم سے ہے حالانکہ نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ میرا مقابلہ بچوں اور سیاسی بونوں سے نہیں ہے، ہمیں یہ نہیں پتہ تھا کہ آپ کا مقابلہ کرسیاں فراہم کرنے والوں سے ہے ٹینٹ سروس والوں سے ہے.’

    واضح رہے کہ دو روز قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) اور حکومت مخالف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلیوں کو 31 دسمبر تک پارٹی قائدین کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ‘پی ڈی ایم اجلاس میں تمام سربراہان نے اپنی اپنی پارٹیوں کا موقف پیش کیا، آج جعلی وزیر اعظم نے ایسے باتیں کیں جیسے وہ نشے میں بول رہے ہوں، وہ ڈائیلاگ نہیں بلکہ ہم سے این آر او مانگ رہے ہیں جبکہ لاہور جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ملتان سے بھی برا حشر کردیا جائے گا۔’

    گزشتہ روز پی ڈی ایم نے لاہور میں ہرقیمت پر جلسہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہم ہر ہتھیار استعمال کریں گے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    تازہ ترین

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار

    مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ

    ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.