تازہ تر ین

1982 کے فٹبال ورلڈ کپ میں اٹلی کے ہیرو انتقال کر گئے

اٹلی کو 1982 کا فٹبال ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی پاؤلو روسی64 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پاؤلو روسی اسپین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو جتوا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کے علاوہ بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

اٹلی کے میڈیا کے مطابق طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا پاؤلو روسی کی موت کا اعلان جمعرات کے روز کیا گیا۔

پاؤلو روسی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اٹلی کے فٹبال ہیرو کی اپنے ساتھ یادگار تصویر پوسٹ کی اور لکھا ‘ہمیشہ’ لیکن انہوں نے اپنے شوہر کی موت کی وجہ نہیں بتائی۔

پاؤلو روسی نے اٹلی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 48 میچوں میں 20 گول اسکور کیے جبکہ ویسینزا، پیروگیا، جووینٹس، میلان اور ویرونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 100 گول اسکور کیے۔

1982 کے فٹبال ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر پاؤلو روسی کو بیلن ڈی اور کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain